Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

جماعت اسلامی شہر لاہور میں خدمت خلق کا کام بلاامتیاز رنگ و نسل اور مذہب کے کررہی ہے۔


لاہور 8/ستمبر2019ء:امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی شہر لاہور میں خدمت خلق کا کام بلا امتیاز رنگ ونسل اور مذہب کے کر رہی ہے۔ شہر میں بڑھتی آبادی کے پیش نظر علاقہ جات کی بنیاد پر جدید میت گاڑیوں کا نیٹ ورک شروع کر دیا  ہے جس کی ابتداء آج علاقہ ٖغربی لاہور سے کردی گئی ہے اور مزید میت گاڑیاں دیگر علاقوں میں بھی بہت جلد خدمت خلق کے لیے میسر ہوں گی۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے علاقہ غربی لاہور کے زیر اہتمام جدید گاڑی کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، امیر علاقہ ملک محمد شفیق، سید علی ارتضی حسنی، چوہدری عبدلواحد، چوہدری محمد آصف سمیت دیگر عہدیداران موجود تھے۔ ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ  جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام چلنے والے رفاہی ادارے جن میں میڈیکل ڈسپنسریاں، پینے کے صاف پانی کے واٹر فلٹریشن پلانٹس، غریب بچیوں کیلئے سلائی و کڑھائی کے مراکز، تفہیم قرآن کے مراکز، الخدمت سکولز کے معیاری تعلیمی ادارے، آمنہ جبار، البدر اور ثریاعظیم جیسے علاج معالجہ کے بہترین ہسپتال خدمت خلق کے کام کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔یہ ادارے اللہ کی مدد، تائید اور درد دل رکھنے والے لوگوں کے بھرپور تعاون سے دکھی لوگوں کی بے لوث، ہمہ وقت خدمات سرانجام دے کر قوم اور معاشرے کی خدمت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی لاہور شہر بھر میں عوام کی خدمت کیلئے تمام وسائل بروئے کارلا رہی ہے ۔ جماعت اسلامی کے زیر انتظام چلنے والے اداروں میں ہمیشہ ضرورت مندوں ، مصیبت زدہ افراد اور مستحقین کیلئے خدمت خلق کے جذبے سے خدمات سرانجام دی جارہی ہیں ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس