Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

کشمیر کی آزادی کے ساتھ ساتھ 22کروڑ بھارتی مسلمانوں کو آرایس ایس کے دہشت گردوں سے بچاناہوگا۔سینیٹرسراج الحق


لاہور8ستمبر2019ء:امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ چاند پر جانے اور کشمیر فتح کرنے کا مودی کا خواب پورا نہیں ہوگا۔کشمیر کی آزادی کے ساتھ ساتھ 22کروڑ بھارتی مسلمانوں کو آرایس ایس کے دہشت گردوں سے بچاناہوگا۔ برہمن راج کشمیر ہڑپ اور ہندوستان سے مسلمانوں کو بے دخل کرنا چاہتا ہے۔ 35دنوں سے کشمیر میں ایک کربلا برپا ہے ۔امت مسلمہ کے جسم پر یہود و ہنود نے پنجے گاڑ رکھے ہیں لیکن ہمارے حکمران مصلحت پسندی اور بزدلی کا شکار ہیں ۔بیٹیاں پکار رہی ہیں اور حکمران مذمت کے بیانات جاری کررہے ہیں۔شہ رگ کٹ رہی ہے اور حکمران بھارت کے خلاف احتجاج کررہے ہیں ۔حکمرانوںنے آئندہ تین ہفتوں میںکشمیریوں کی مدد اور انہیں بھارت کے خونی پنجوں سے نجات دلانے کیلئے کوئی عملی قدم نہ اٹھایا تو 6اکتوبر کے بعد عوام خود فیصلہ کریں گے ۔کشمیر کی آزادی کی تحریک پاکستان کے تحفظ اور دفاع کی تحریک ہے ۔ کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں اور اپنا آج ہمارے کل پر قربان کررہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیخوپورہ میں آزادی ¿ کشمیر کنونشن سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری ،سیکرٹری جنرل پنجاب بلال قدرت بٹ ، ضلعی امیرحاجی عاشق ورک اور خالد محمود ورک بھی موجود تھے ۔

 سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ2018کے الیکشن کو ملک میںاسلام اور اسلامی تحریکوں کے خلاف استعمال کیا گیا ۔آج جہاد اور انقلاب کی بات کرنے والے کو دہشت گرد ٹھہرایاجاتا ہے اور مسجدوں سے سپیکر اتروائے جارہے ہیں کہ کہیں اذان کی آواز سن کر امریکہ اور آئی ایم ایف ناراض نہ ہوجائیں ۔آئی ایم ایف والوں کو دیکھ کر حکمرانوں کے چہرے زرد پڑ جاتے ہیں ۔ایک سال گزر گیا ہے ۔ حکمران خود بھی رو رہے ہیں اور عوام کو بھی رلا رہے ہیں۔نااہل حکمران عوام کے ہاتھوں میں آئی ایم ایف کی ہتھکڑیاں پہنا کر بھی معیشت کو پٹڑی پر نہیں چڑھا سکے ۔معیشت آئی ایم ایف کے حوالے کردی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک اللہ کا نظام نہیں آتا ملک مسائل کی دلدل سے نہیں نکل سکتا۔ملک کو ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو قرآن و سنت کی بالادستی پر یقین رکھتی ہواور نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ کیلئے بڑی سے بڑی قربانی دینے کیلئے تیار ہو۔ 

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کررکھا ہے اور 35دنوں سے مقبوضہ کشمیرکو عقوبت خانہ بنادیا گیا ہے ۔لوگوں کو خوراک ،ادویات اور پینے کا پانی تک نہیں مل رہا ۔بیمار اور زخمی علاج کے بغیر دم توڑ رہے ہیں ۔سکول کالجز اور مارکیٹیں بند ہیں اور مقبوضہ کشمیر کی ساری قیادت جیلوں میں ہے ۔گزشتہ چند دنوں میں مقبوضہ وادی کی ایک بستی سے تین سو بچیوں کو اغواءکرلیا گیاہے۔ نوجوانوں کو اٹھاکر غائب کردیا جاتاہے ۔لوگ مساجد میں جاسکتے ہیں اور نہ انہیں ہسپتالوں میں جانے دیا جارہا ہے ۔لوگ اپنے مردوں کو گھروں میں دفنانے پر مجبور ہیں انہیں جنازہ پڑھنے اور قبرستانوں میںجانے تک کی اجازت نہیں ۔مقبوضہ کشمیر کی مائیں بہنیں اور بیٹیاں پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ ملک میں جرا ¿ت اور غیر ت مند حکومت ہوتی تو کشمیر کب کا آزاد ہوچکا ہوتا۔جماعت اسلامی 15 ستمبر کو کوئٹہ اور 6 اکتوبر کو لاہور میں کشمیر مارچ کر ے گی ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس