Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

نریندر مودی کی دہشت گردانہ پالیسیوں اور توسیع پسندانہ عزائم کے باعث پورا جنوبی ایشیا ایٹمی جنگ کے دھانے پر ہے۔ڈاکٹرخالدمحمود


تھوراڑ8/ستمبر2019ء: جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کشمیر کی آزادی کے لیے آگے بڑے یا کشمیریوں کی بیڑیاں کھولے تا کہ ہم مودی کو عبرت ناک شکست سے دوچار کرسکیں ،مقبوضہ کشمیر 15لاکھ ہندوستانی افواج کا قبرستان بنے گا ،34دنوں سے مقبوضہ کشمیر کے 80لاکھ مردوزن اور بچے شدید ترین حالات کا سامنا کررہے ہیں ،مردوں کو گھروں میں دفنا یا جارہا ہے بچے پانی کی ایک ایک بوند کو ترس رہے ہیں ،آرایس ایس کے غنڈوں اور 15لاکھ قابض افواج کو مظالم ڈھانے کی کھلی چھٹی دے دی گئی ہے ،زندہ کھالیں کھنچوانے والے شہداء کے ورثا ء عنقریب مشاورت سے منحوس خونی لکیر توڑ کر اپنے بھائیوں کی مدد کریں گے ،عالمی برادری تاریخ کا بدترین انسانی المیہ رونما ہونے سے قبل اپنا کردار ادا کرے ،کشمیریوں نے اقوام متحدہ کے وعدے کے مطابق ہتھیار رکھے تھے اگر اقوام متحدہ کشمیریوں کو حق نہیں دلوائے گی تو لاکھوں کشمیری ہتھیار اٹھانے پر مجبور ہو جائیں گے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے یکجہتی کشمیر ریلی میں شریک شرکاء سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ،شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ ہندوستان کب تک کرفیو لگا کر کشمیریوں کی آواز کو دنیاتک پہنچنے سے روکے گا جس دن بھی ہندوستان کرفیو اٹھائے گا لاکھوں کشمیری سڑکوں پر نکل کر بھارت کے خلاف ریفرنڈ م کریں گے ،اسی خوف سے ہندوستان کرفیو میں لاکھوں کشمیریوں کو قتل اور لاپتہ کرنے کی سازش کررہا ہے تا کہ جب وہ کرفیو اٹھائے تو نیم مردہ کشمیری سڑکوں پر نہ نکل سکیں ،انہوں نے کہا کہ عالمی ضمیر کے لیے یہ بہت بڑا چیلنج ہے ،نریندر مودی کی دہشت گردانہ پالیسیوں اور توسیع پسندانہ عزائم کے باعث پورا جنوبی ایشیا ایٹمی جنگ کے دھانے پر ہے اور پوری دنیا کا امن خطرے میں ہے مودی نے ہٹلر ثانی کا روپ دھار کر برہمن سامراج کو عروج دینے کے لیے انسانیت کا قتل عام شروع کررکھا ہے اس پالیسی کی وجہ سے خود ہندوستان کے اندر درجنوں آزادی کی تحریکیں سر اٹھا رہی ہیں نریندرمودی ہندوستان کی بربادی کا سبب بنے گا ۔انہوں نے کہاکہ کشمیر ی گزشتہ 200سال سے میدان جہاد میں ہیں وہ نہ جھکے ہیں نہ بکے ہیں اور نہ ہی تھکے ہیں کشمیریوں نے آزادی کے لیے 5لاکھ شہداء پیش کیے ہیں وہ ہزاروں سال تک اپنی آزادی کے لیے لڑتے رہیں گے کشمیرکی آزادی کا سورج جلد طلوع ہونے والا ہے نریندرمودی کا خوف بتا رہا ہے کہ کشمیر کی آزادی قریب ہے ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس