Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

جماعت اسلامی 9 اور 10 محرم الحرام کو سندھ بھر میں پیغام شہادت حسین کانفرنسوں کا انعقاد کرے گی


کراچی7 /ستمبر2019 جماعت اسلامی سندھ کے تحت 9 اور 10 محرم الحرام کو کراچی سمیت سندھ بھر میںپیغام شہادت حسین کانفرنسوں اورضلعی اجتماعات کا انعقاد کرے گی۔ صوبائی ترجمان مجاہدچنا کے مطابق اس حوالے سے کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، ٹنڈو الہیار، سانگھڑ، ٹنڈو محمد خان ، میرپور خاص، نواب شاہ، جیکب آباد، مٹیاری سمیت سندھ کے تمام اضلاع میں پیغام شہادت حسین کانفرنس و ضلعی تربیتی اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا جن سے جماعت اسلامی کے مرکزی رہنماءلیاقت بلوچ، اسد اللہ بھٹو، پروفیسر ابراہیم، راشد نسیم، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی و دیگر صوبائی و مقامی رہنماء، علماءکرام اور دانشور خطاب کریں گے۔ ان تربیتی اجتماعات و کانفرنسوں میں جماعت اسلامی سمیت برادر تنظیامات کے کارکنان شرکت کریں گے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس