Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

کشمیر صرف بیانات سے نہیں بلکہ مودی کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے جہاد کے ذریعے سے آزاد ہوگا۔کاشف شیخ


کراچی/ٹھٹہ7ستمبر 2019 جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان میں اسلامی دستور، قرارداد مقاصد، ختم نبوت اور سیکولر ولبرل قوتوں کے آگے بند باندھنے میں جماعت اسلامی نے ہر اول دستہ کا قردار ادا کیا ہے، آج بھی دنیا بھر کی طاغوتی قوتیں مولانا سید ابو اعلیٰ مودودیؒ کی قیادت میں ظہورپذیر ہونے والے اس قافلے سے لرزہ براندام ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت سینٹر مکلی میں جماعت اسلامی کے یومِ تاسیس اور گھارو میں کارکنان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امام عالی مقام نے کربلا میں جو قربانی دیکر اسلام کو زندہ کیا آج وہ حسینی قافلہ کشمیر، فلسطین، برما،بنگلادیش، شام، یمن اور مصر میں اپنے بچوں ،خاندان کی لازوال قربانیاں دیکر حسینی مشن کو آگے بڑھارہے ہیں،جماعت اسلامی نے کشمیر سے لیکر افغانستان ہر دنیا کی ہر مظلوم قوم کا ساتھ دیا، جہاد افغانستان ہو یا جہاد کشمیر ہماری لیڈرشپ کی اولادوں نے شہادتوں کا نذرانہ پیش کیا، امانت، دیانت، جرئت، بہادری، سادگی کی اعلیٰ مثالیں پیش کرکے جماعت اسلامی کی قیادت نے امت مسلمہ کے دلوں کی دھڑکن بن چکی ہے، سید ابو اعلیٰ مودودیؒ کے لٹریچر نے امت مسلمہ کے بے حس جسم میں حرارت اورتوانائی پیدا کرکے سامراج سے ٹکر لینے اور جہاد کے فلسفہ کو ایک بار پھر زندہ کیا۔ موجودہ حکمرانوں نے کرپٹ قیادت اور ملک کو لوٹنے والوں کیخلاف نعرہ لگایا لیکن سابقہ حکمران جماعتوں کی ناہل ٹیم آج ان کی کابینہ کا اہم حصہ بن کر ملک اور عوام کو نوچ رہے ہیں، کشمیر صرف بیانات اور سڑکوں پر خاموش ہوکر کھڑے ہونے سے نہیں بلکہ مودی کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے جہاد کے ذریعے سے آزاد ہوگا، آج آزاد کشمیر میں لوگ غلامی سے آزاد ہیں تو اس کا کریڈٹ بھی پاکستان کے غیور اور محب وطن قبائل کو جاتا ہے، جماعت اسلامی یزید ی لشکروں اور ابن زیاد کے سپاہیوں کیخلاف ہر میدان میں ڈٹ کر کھڑی ہے، کشمیر کے مظلوم اور بھارت میں موجود 20کروڑ مسلمانوں کو ہٹلر کے جانشین نریندر مودی کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑسکتے، امت مسلمہ کے تمام مسائل کا واحد حل جہاد میں ہے، جہاد ہی انسانیت کو جبر اور ظلم کے اس نظام سے نجات دلاسکتی ہے۔اس موقع پر ضلعی امیر الطاف ملاح،قیم ایڈوکیٹ عبدالمجید سموں اورمقامی امیرانجنیئرمشتاق بیجرنے بھی خطاب کیا جبکہ اجتماع میں کارکنان کے علاوہ سیاسی وسماجی شخصیات اورمقامی ذمہ دارن بھی موجود تھے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس