Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

ڈاکٹرسید وسیم اختر ان لوگوں میں سے تھے جو اپنے کردار کی وجہ سے زمین کے ستارے بن جاتے ہیں موت انہیں کبھی فنا نہیں کرسکتی ۔سینیٹرسراج الحق


 لاہور7/ ستمبر2019ء: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ڈاکٹرسید وسیم اختر ایک فرد نہیں بلکہ ایک نظریہ کا نام ہے ۔ ان سے محبت کرنے والے آج یہاں اس تقریب میں جمع ہیں ۔ کچھ لوگ اپنے کردار کی وجہ سے زمین کے ستارے بن جاتے ہیں موت انہیں کبھی فنا نہیں کرسکتی ۔ڈاکٹر سید وسیم اختر کے دل میں غریب عوام کے لیے تڑپ تھی اور وہ بے سہارالوگوں کے لیے ایک سہار ا تھے ۔ انسان کی کامیابی کا معیار اس بات میں نہیں کہ وہ کتنے بڑے عہدے پر فائز ہے کہ بلکہ اس بات میں ہے کہ وہ انسانیت کیلئے کتنا درد محسوس کرتا ہے ۔ ان خیالا ت کا اظہا ر انہوں نے جماعت اسلامی وسطی پنجاب کے زیر اہتمام ڈاکٹر سید وسیم اخترکے حوالے سے الحمراء ھال لاہور میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرگورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ، امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری ، امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر

 ذکر اللہ مجاہد ، بلال قدر بٹ ، سید ذیشان اختر ، معین الدین محبوب کوریجہ ، رائے محمد اکرم کھرل ،پروفیسر عرفان چوہدری ، ڈاکٹر عبدالرحمن ، ڈاکٹر طارق سلیم ، شیخ محمد انور ، میاں مقصود احمد ، نذیر احمد جنجوعہ ، سمیحہ راحیل قاضی ، میاں محمود الرشید و دیگر قائدین نے شرکت کی ۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ڈاکٹر سید وسیم اختر اپنے کردار سے زندہ ہیں ۔ انہوں نے اپنی زندگی کا آخری لمحہ بھی اللہ کے لیے وقف کیا تھا ۔ میں اعتراف کرتا ہوں کہ اللہ کے اس نیک بندے نے اپنی ساری زندگی اللہ کے دین اور انسانیت کی خدمت میں وقف کر دی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم آج بڑی آزمائش میں ہیں کشمیر ی مسلمان انتہائی مشکل حالات سے نبرآزما 33 دن سے وہاں جاری کرفیو ہے ۔ پاکستان اور عالمی اسلام کو جس طرح کشمیریوں کی حمایت میں کھڑ ا ہونا چاہیے تھا ویسا نہیں ہے ۔ اسلام آباد زندہ لاشوں کا شہر بن چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی 15ستمبر کو کوئٹہ  اور  6 اکتوبر کو عظیم الشان کشمیر بچاو مارچ کریگی ۔ اگر حکومت پاکستان نے کنٹرول لائن پر باڑ کو ختم نہیں کیا تو ہم ختم کریں ۔ ہم مودی کی صورت میں سومنات کو پاش پاش کریں گے ۔ اس موقع پر شرکاء تقریب سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایک عظیم ہستی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ یہ میرے لیے سعادت کی بات ہے کہ میں ڈاکٹر سید وسیم اختر کو جانتا ہوں ۔ پاکستان سیاست میں ان کا نام ہمیشہ یاد رکھا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ مجھے آج قاضی حسین احمد بہت یاد آرہے ہیں کہ وہ ہمارے دوست اور عظیم رہنما تھے ۔ ڈاکٹر سید وسیم اختر جماعت اسلامی کا نہیں بلکہ پورے پاکستان کا نقصان ہے ۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر سید وسیم اختر ایک مربی ، کارکن ، عظیم رہنما اور پنجاب کی سیاست کا روشن ستارہ تھے ۔ ان کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وہ تحریک اسلامی کے کارکن اور مرد مجاہد تھے ۔ ہم سیاست کریں گے تو وسیم اختر کے کردار جیسی ، اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں جگہ دے ۔ اس موقع پر سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود کہ پیغام کو امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے شرکاء کے سامنے پڑھ کر سنایا ۔ انہوں نے کہا کہ سید احمد محمود نے ڈاکٹر سید وسیم اختر کی قومی اور عوامی خدمات کا اعتراد ف کیا ہے کہ وہ ہمیشہ خدمت خلق کے کاموں میں پیش پیش رکھتے تھے ۔ وہ انسانیت کی خدمت کا روشن ستارہ تھے ، جنہوں نے پنجاب بھر کی سیاست میں تاریخ رقم کی ہے ۔ اس موقع پرسنیئرصوبائی وزیر میاں محمود رشید نے کہا کہ میرا ڈاکٹر سید وسیم اختر سے پانچ دہائیوں کا تعلق ہے ۔ وہ ہمیشہ اسمبلی میں ننگی تلوار کی مانند تھے ، وہ اکیلا ممبر سارے اسمبلی پر بھاری تھا۔ وہ کبھی اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹے تھے ۔ اس موقع پر رہنما جماعت اسلامی حلقہ خواتین سمیحہ راحیل قاضی نے کہاکہ ڈاکٹر سید وسیم اختر تحریک اسلامی کے درخشاں ستارے تھے ،ہم ان سے محروم ہو گئے ہیں ۔ مگر اللہ سے ناامید نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر سید وسیم اختر نے بہاولپور کی عوام کی فلاح وبہبود کے لیے بہت کام کیا ہے ۔ ان کے کہنے پر میں نے قاضی صاحب کی یادشتیں بھی قلم بند کی ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس