Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

بھارت کے ہر ظلم وجبر کے باوجود کشمیریوں نے بھارت کی بالا دستی کو قبول نہیں کیا۔ حافظ محمد ادریس


لاہور 6ستمبر 2019ء:جماعت اسلامی کے راہنما حافظ محمد ادریس نے جامع مسجد منصورہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی حفاظت کیلئے جانیں قربان کرنے والے ملک و ملت کیلئے سرمایہ افتخار ہیں اور ہم شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔65اور 71کی جنگوں میں قربانیاں دینے والے ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایمان کی قوت ہے ،اسلحہ کی قوت سے ایمان کی قوت کو شکست نہیں دی جاسکتی ہمیشہ ایمان کی قوت کو فتح و نصرت سے سرفراز کیا جاتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ جذبہ جہاد سے سرشار کشمیریوں نے آج تک بھارت کی بالا دستی کو قبول نہیں کیا۔بھارت نے ظلم وجبر کا ہر ہتھکنڈہ آزمالیا ہے ۔بھارت کی 15لاکھ فوج نے کشمیر کو گھیررکھا ہے ۔33دنوں سے کشمیری خوراک اوویات اور پینے کے پانی تک سے محروم ہیں مگر ان کے حوصلے جوان ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آج کے یزید نے کشمیر اور فلسطین کو کربلابنا دیا ہے ۔جو لوگ اس ظلم پر خاموش ہیں وہ یزیدی نظام کے حامی ہیںاور کوفیوں کا کردار ادا کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یوم دفاع کا پیغام یہ ہے کہ ہم اپنے وطن کے دفاع کیلئے ہر وقت تیار رہیں اورملک و ملت پر کوئی آنچ نہ آنے دیں۔انہوںنے کہا کہ مادر وطن کی حفاظت ہمارے ایمان کا حصہ ہونا چاہئے ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس