Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

کشمیری مسلمانوں کی جان و مال اور عزتوں کو تار تار کیا جارہا ہے لیکن ہمارے حکمران بے حسی کی تصویر بنے ہیں


 فیصل آباد4/ ستمبر2019ء:اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم حافظ امان اللہ نے کہا ہے کہ وادی جموں کشمیر کی موجودہ صورتحال کربلا کا منظر پیش کر رہی ہے گذشتہ ایک ماہ سے نہتے اور کشمیری مسلمان وقت کے یزید کے بدترین ظلم و بربریت کا شکار ہیں ادھر کشمیری مسلمانوں کی عزتوں کو تار تار کیا جارہا ہے اور ہمارے حکمران بے حسی کی تصویر بنے امریکہ سمیت استعماری قوتوں سے امید لگائے بیٹھے ہیں۔ واقعہ کربلا بحیثیت مسلمان ہمیں دین کی سربلندی کے لئے اپنا سب کچھ نچھاور کردینے کا درس دیتا ہے۔ موجودہ حالات میں کشمیر کی آزادی کیلئے پوری قوم کو اسوہ رسول ﷺاور اسوہ حسین ؓپر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسوہ ہ حسین ؓ باطل کو باطل کہنے کی جرآت پیدا کرتا ہے اور آج بدقسمتی سے مسلم حکمرانوں کے اندر اسی جرات اور ہمت کا فقدان ہے۔حسین صرف ایک شخصیت ہی نہیں بلکہ ایک تحریک کا نام ہے۔ کربلا ایک دن کی جنگ نہیں بلکہ یہ دراصل حق کی خاطر قر بانیاں دینے کی تحریک کا تسلسل ہے اور یہ حق و باطل کے معرکے کا نام ہے۔ واقعہ کربلا دین کی سربلندی کے لئے اپنا سب کچھ نچھاور کردینے کا درس دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جہاد کا وہ عملی نمونہ پیش کیا جو رہتی دنیا تک کے مسلمانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جہاد کا وہ عملی نمونہ پیش کیا جو رہتی دنیا تک کے مسلمانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ واقعہ کربلا قیامت تک مسلم امہ کے جذبہ جہاد کو مہمیز دیتا رہے گا۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس