Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

300 ارب قرضے معاف کردینے سے ثابت ہوگیا کہ تبدیلی کا دعوہ دھوکے کے سوا کچھ نہیں ہے۔کاشف شیخ


کراچی04 ستمبر2019 جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ قرضہ معاف کرانے کے مخالف اور چوروں سے ملکی دولت واپسی کرانے کے دعویدار حکمرانوں کی جانب سے 300 ارب قرضے معاف کردینے سے ثابت ہوگیا کہ تبدیلی کا دعویٰ دھوکے کے سوا کچھ نہیں ہے۔ بجلی کا ایک ہزار بل ادا نہ کرنے والے کو تو جیل میں بند کردیا جاتا ہے مگر کروڑوں اربوں روپے ہڑپ کرنے والوں کو معافی احتساب کے دعویداروں کا دہرا معیار اورپوری قوم کےلئے لمحہ فکریہ ہے۔ انہون نے آج ایک بیان میں کہا کہ مہنگائی کا طوفان، بیروزگاری، ڈالر کی اڑان اور روپے میں بے قدری حکومت کی ناکام اور غلامانہ معاشی پالیسیوں کا نتیجہ ہے،مہنگائی کا خاتمہ روزگار کی فراہمی اورنہ ہی بیرونی ممالک میں پڑی ہوئی لوٹمارکی دولت واپس لانے کادعویٰ پوراہوا۔ سابقہ حکومتوں کی طرح تحریک انصاف کی حکومت نے بھی 300 ارب کے قرضے معاف کر کے ثابت کردیا کہ سابقہ و موجودہ حکومت لوٹو اور حکومت کرو کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں چوروں کے بلا تفریق احتساب اور اسلامی و کرپشن فری پاکستان کےلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔#

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس