Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

حکومت پاکستان مقبوضہ کشمیر پر حملے کو اپنی سلامتی پر حملہ تصور کرے ،کشمیر کی آزادی کا واحد حل ہمہ گیر جہاد ہے۔عبدالرشیدترابی


اسلام آباد3/ستمبر2019ء:کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل و چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ ہندوستان نے تمام معاہدوں اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیر کو انڈین یونین میں ضم کر کے پاکستان پر جنگ مسلط کی ہے ،حکومت پاکستان مقبوضہ کشمیر پر حملے کو اپنی سلامتی پر حملہ تصور کرے ،کشمیر کی آزادی کا واحد حل ہمہ گیر جہاد ہے ،کشمیریوں کو قابض فوج کے خلاف مسلح جدوجہد کرنے کا حق اقوام متحدہ کا چارٹر فراہم کرتا ہے ،اقوا م متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر پوری دنیا میں احتجاج کیا جائے تا کہ بھارت کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کیا جاسکے ،ہندوستان کی حکومت سے کرفیو کو مسلسل 31دن ہو چکے عالمی برادری اس غیر قانونی کرفیو کے خلاف نہ صرف آواز بلند کرے بلکہ بھارت کے خلاف انسانی حقو ق کی پامالیوں پر کارروائی کرے ،نریندر مودی کی انتہا پسندانہ پالیسیوں اور توسیع پسندانہ عزائم کی وجہ سے پوری دنیا کا امن خطرے میں پڑھ گیا ہے نازی مودی کشمیریوں کی نسل کشی کررہے ہیں ،پاکستان کے 22کروڑ عوام اٹھ کھڑے ہوں تا کہ فیصلہ کن جنگ لڑی جا سکے ،میڈیا اور ذرائع ابلاغ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظال مو دنیا کے سامنے لائیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے سندھی زبان میں شائع ہونے والے اخبار عوام کی آواز ،روزنامہ انجام او رسندھی زبان میں چلنے والے ٹی وی چینل کی ٹیم کو مقبوضہ کشمیر کی تشویشنا ک صورت حال سے آگاہ کیا ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے ہندوستان کی قابض افواج مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا کررہی ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ پوری قوم تمام سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر پاکستان کی شہ رگ بچانے کے لیے نکلے ،اس وقت تحریک آزادی کشمیر نازک ترین مراحل سے گز ررہی ہے 80لاکھ کشمیری محصور ہیں جہاں کسی بھی وقت تاریخ کا بدترین انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے مقبوضہ کشمیر کی جیل کو قبرستان بننے سے پہلے ہمیں آگے بڑھ کر ان کو آزادی دلوانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا انہوں نے کہاکہ بھارت نے جنگ میں پہل کی ہے سارے معاہدے ختم کر دئیے ہیں عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے اور بڑے پیمانے پر مقبوضہ کشمیر میں قتل عام کررہا ہے ایسے حالات میں پوری دنیا کومتوجہ کیا جائے او آئی سی کی حمایت حاصل کی جائے اسلامی ممالک اور انسانی آزادیوں پر یقین رکھنے والے مغربی ممالک کو ہمنوا بنا کر بھارت کے خلاف فیصلہ کن مرحلہ شرو ع کیا جائے پوری قوم اور کشمیر کا بچہ بچہ پاک فوج کے شانہ بشانہ ہوگا ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس