Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

بھارت نے وادی کشمیر میں 29 دن سے کرفیو لگا کر ظلم و بربریت کی تمام حدیں پھلانگ دیں ہیں۔محمد حسین محنتی


کراچی03ستمبر2019 جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ حق کے غلبہ اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا نام حسینیت ہے۔ آج کشمیر سے لیکر افغانستان تک یزیدیت کے پیروکاروں نے کربلا برپا کر رکھی ہے۔ حکومت و علمائے کرام محرم الحرام میں قیام امن اور تمام مسالک کے مابین ہم آہنگی کا ماحول پیدا کرنے کےلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ اغیار کی سازشوں اور مسلم حکمرانوں کی بے حسی و مفاد پرستانہ پالیسیوں کی وجہ سے آج پوری دنیا میں خون مسلم پانی کی طرح بہایا جارہا ہے۔ اسرائیل نے مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس پر قابض ہو کر فلسطینی عوام کےلئے زندگی تنگ کردی ہے۔ بھارت نے وادی کشمیر میں 29 دن سے کرفیو لگا کر ظلم و بربریت کی تمام حدیں پھلانگ دیں ہیں۔ جنت نظیر وادی جہنم اور اس وقت دنیا کے سب سے بڑے قید خانے میں بدل دیا ہے۔ جس پر انسانی حقوق کے علمبردار اور عالمی ضمیر کی خاموشی افسوس ناک ہے۔صوبائی امیر نے کہا کہ حق و باطل کا معرکہ شروع سے جاری ہے۔ ان شاءاللہ فتح حق کی ہوگی۔ شکست، ذلت و رسوائی یزید کے پیروکاروں کا مقدر اور فتح حسینیت کے قافلے کی ہوگی۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ حضرت امام حسین ؑ عالی مقام کے حق و سچ، ایثار و قربانی صبر و استقامت کے پیغام کو عام کیا جائے تاکہ حق و سچ کا بول بالا اور دنیا امن و سلامتی کا مرکز بن جائے ۔#

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس