Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

حکمران بیانات سے نکل کر مظلوم کشمیر یوں کی مدد کیلئے عملی اقدامات کریں ۔ ذکراللہ مجاہد


لاہور3/ ستمبر2019ء:امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ حکمران بیانات کے جہاد سے نکل کر مظلوم کشمیریوں کی مدد کیلئے عملی اقدامات کریں ۔ بھارتی جارحیت کشمیر سمیت پورے بھارت میں 22 کروڑ مسلمانوں پر جاری ہے جس پر عالمی برداری مجرمانہ کردار ادا کررہی ہے جس کو انسانی تاریخ کبھی معاف نہیں کریگی ۔ ان خیالا ت کااظہار انہوں نے انہوں نے جماعت اسلامی کراچی کے زیر اہتمام کامیاب عظیم الشان مارچ کے انعقاد پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن اور ان کی پوری ٹیم سمیت اہلیان کراچی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کیا۔ ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ اہلیان کراچی کے ہر نوجوان ، بزرگ ، بچوںاور خواتین نے شدید بارش میں مارچ میں شریک ہو کر ثابت کیا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیر کی آزادی کیلئے پوری قوم ایک پیج پر ہے اور ضرورت پڑنے پر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ مودی سرکاری کی وادی جموں و کشمیر کی قانونی حیثیت ختم کرنے کی سنگین غلطی نے کشمیر کی جدوجہد آزادی میں ایک نئی روح پھونک دی ہے ۔ کراچی کشمیر مارچ نے پوری دنیا پر ثابت کر دیا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر پوری قوم کے نوجوان ،بچے ، بزرگ اور خواتین ہر قربانی دینے کو تیار ہیں ۔ کشمیری مسلمان بھائی مشکل کی اس گھڑی میں تنہا نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے وادی کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا ہے جہاں خوارک، پانی ،ادویات سمیت دیگر انسانی سہولیات کی عدم فراہمی کی وجہ سے نہتے کشمیر ی مسلمان بدترین مظالم کا شکار ہیں ۔ مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ اور عالمی برداری کی بے حسی کسی بڑے المیے کو دعوت دے رہی ہے ۔  

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس