Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

باطل کے سامنے سینہ سپر اور حق پر سب کچھ نچھاور کرنا ہی فلسفہ حسینیت ہے۔ ذکراللہ مجاہد


لاہور2/ ستمبر2019ء:امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ وادی جموں کشمیر کی موجودہ صورتحال کربلا کا منظر پیش کر رہی ہے۔ گذشتہ ایک ماہ سے نہتے اور کشمیری مسلمان وقت کے یزید کے بدترین ظلم و بربریت کا شکار ہیں ادھر کشمیری مسلمانوں کی عزتوں کو تار تار کیا جارہا ہے اور ہمارے حکمران بے حسی کی تصویر بنے امریکہ سمیت استعماری قوتوں سے امید لگائے بیٹھے ہیں۔ واقعہ کربلا بحیثیت مسلمان ہمیں دین کی سربلندی کے لئے اپنا سب کچھ نچھاور کردینے کا درس دیتا ہے۔ موجودہ حالات میں کشمیر کی آزادی کیلئے پوری قوم کو اسوہ رسولﷺاور اسوہ حسین ؓپر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہا رانہوں نے عید ملن اور اجتماعی ناشتہ تقریب  میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی پاکستان وقاص انجم جعفری، سابق ایم پی اے سید احسان اللہ وقاص،  رہنما جماعت اسلامی لاہور مولانا عطاء اللہ ، انجینئر احمد سلمان قائدین سمیت بڑی تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی۔ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ اسوہ ہ حسین ؓ باطل کو باطل کہنے کی جرآت پیدا کرتا ہے اور آج بدقسمتی سے مسلم حکمرانوں کے اندر اسی جرات اور ہمت کا فقدان ہے۔حسین صرف ایک شخصیت ہی نہیں بلکہ ایک تحریک کا نام ہے۔ کربلا ایک دن کی جنگ نہیں بلکہ یہ دراصل حق کی خاطر قر بانیاں دینے کی تحریک کا تسلسل ہے اور یہ حق و باطل کے معرکے کا نام ہے۔ واقعہ کربلا دین کی سربلندی کے لئے اپنا سب کچھ نچھاور کردینے کا درس دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جہاد کا وہ عملی نمونہ پیش کیا جو رہتی دنیا تک کے مسلمانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جہاد کا وہ عملی نمونہ پیش کیا جو رہتی دنیا تک کے مسلمانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ واقعہ کربلا قیامت تک مسلم امہ کے جذبہ جہاد کو مہمیز دیتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا ہر کارکن،ورکراورسپورٹر سینیٹر سراج الحق کی قیادت میں اسلامی انقلاب کی جدوجہدکررہاہے۔جماعت اسلامی نے ملک کی سلامتی اور استحکام کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں اور یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔ مسئلہ کشمیر پر جماعت اسلامی کشمیر ی عوام کے ساتھ کھڑی ہے اورکشمیر کی آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ذکر اللہ مجاہد نے اس موقع پر حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان نسل کشی کے منصوبہ پر مسلسل آگے بڑھ رہا ہے اور ہم بے حسی کی تصویر بنے تماشہ دیکھنے پر مجبور ہیں جبکہ ہمیں مسئلہ کشمیر پر باڑ ختم کر کے وادی جموں و کشمیر میں اپنی فوجیں داخل کرنی

چاہیے اور وقت کی یدیز کو دیور کے ساتھ لگانا چاہیے پوری قوم مسئلہ کشمیر پر حکومت اور افواج پاکستان کی شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس