Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

قوم کشمیر کے مسئلے پر غیر ضروری طوالت اور پس پردہ ساز باز برداشت نہیں کرے گی۔دردانہ صدیقی


کراچی / 02 ستمبر2019ء:  جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی مرکزی جنرل سیکرٹری دردانہ صدیقی نے کہا ہے کہ اسوہ ابراہیمی تلاشِ حق، جستجوئے حق اور شہادت حق کے ساتھ بندگی رب اور ایثار وقربانی کی وہ داستان ہے جو ہمارے لئے مشعل راہ ہے، ہم اس نظریے کے داعی ہیں جو انبیا ؑلے کر آئے اللہ کی بندگی کو انفرادی اور اجتماعی زندگی کے دائروں میں اختیار کرنا ہماری زمہ داری ہے۔ کشمیر کی آزادی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ خواتین کے تین روزہ سالانہ رپورٹنگ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قائد اعظم کے دو قومی نظریے کی حقانیت کشمیر کے تناظر میں آج کھل کر سامنے آرہی ہے، پاکستان اپنی نظریاتی اور جغرافیائی تکمیل کے لیے اپنی شہ رگ کشمیر کی جدوجہد آزادی کے ساتھ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امت  بیدار اور زندہ ہے البتہ امت کے حکمرانوں کو جاگنے اور جگانے کی ضرورت ہے، کشمیر کے لیے مظاہرے اور احتجاج کشمیریوں کے لیے حوصلے، زندگی و امید کا پیغام ہیں۔ قوم کشمیر کے مسئلے پر غیر ضروری طوالت اور پس پردہ ساز باز برداشت نہیں کرے گی۔ اس موقع پر وفات پانی والی ناظمہ بلوچستان کے لیے  مغفرت اور بلندی درجات کی دعا بھی کی گئی۔ اجلاس میں تمام صوبوں اور شعبہ جات کی نگراں کارکردگی رپورٹ پیش کی جبکہ اجلاس کے شرکا کی امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کے ساتھ خصوصی نشست بھی ہوئی جس میں نشست میں سینیٹر سراج الحق کو حلقہ خواتین کے شعبہ جات اور اداروں کی کارکردگی سے آگہی دی گئی۔ امیر جماعت کی طرف حلقہ خواتین کے کاموں کو سراہا گیا۔اس کے ساتھ ہی کاموں میں بہتری اور دعوت کو مؤثر بنانے کے لئے مختلف تجاویز اور مشورے دیے گئے

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس