Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

حکومت کاایک سال تبدیلی نہیں بلکہ مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے بربادی کا سال ہے۔جاویدقصوری


لاہوریکم ستمبر2019ء:امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی ناکافی ہے مہنگائی تناسب سے کمی کی جانی چاہیے۔ عوام انتہائی کسمپری کی حالت میں زندگی گزارنے پر مجبورہیں۔ ہر چیز عوام کی پہنچ سے دور ہو گئی ہے۔ حکومت کاپہلا سال تبدیلی کانہیں بلکہ مہنگائی بیروزگاری، لا قانونیت اوردیگر مسائل سے ستائے عوام کے لیے بربادی کے سال ثابت ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور میں مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایک سال کے دوران ملک و قوم کو 135ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا ہے جبکہ قرضوں میں روزانہ کی بنیادپر 21ارب کا اضافہ حکمرانوں کی کارگردگی کا پول کھول دینے کے لیے کافی ہے۔ مہنگائی میں 30فیصد تک اضافہ ہوچکا ہے۔سٹاک مارکیٹ بددستور مندے کا شکار ہے۔ صرف ایک ہفتے کے دوران سرمایہ کاروں کے 41ارب روپے ڈوب چکے ہیں۔تحریک انصاف کے دورے حکومت میں قرضوں میں 7600ارب روپے کے اضافہ ہو چکا ہے۔ اگر اسی رفتار سے حکمران قرضے حاصل کرتے رہے تو حکومت کی مدت کے اختتام پر ان میں 38ہزار ارب روپے کا اضافہ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 40فیصد سے زائد پاکستانی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔ سابقہ اورموجودہ حکمرانوں نے اپنی ناکام ترین معاشی پالیسوں سے ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے عوام کے جذبات کو بری طرح ٹھیس پہنچائی ہے۔ملک میں اس وقت مسائل کے انبار لگے ہیں۔محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ جب تک سودی معاشی نظام کو ختم اورحکمران اپنے اللوں تللوں پر قابو نہیں پاتے،تبدیلی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ ان شا ء اللہ ملک میں جماعت اسلامی حقیقی انقلاب لائے گی۔ ہماری دعوت برحق اور قیادت بے داغ ہے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس