Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

تبدیلی حکومت نے عوام کو مہنگائی کی سونامی میں غرق کردیا ہے۔ کاشف شیخ


کراچی یکم ستمبر2019 جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کو اونٹ کے منہ میں زیرہ برابر قرار دیتے ہوئے زوردیا ہے کہ نہ صرف عالمی منڈی کے مطابق قیمتوں میں کمی بلکہ اس کا فائدہ عام آدمی تک پہنچانے کے لیے ٹرانسپورٹ کے کرایوں سے لیکرروزہ مرہ کی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی کویقینی بنایا جائے۔ عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں زبردست کمی کے باوجود عوام کو خاطر خواہ ریلیف نہ دینا حکومت کی بدنیتی پر مبنی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے آج ایک بیان میں مزید کہا کہ موجودہ حکومت کے ایک سالہ دور میں ڈالر کی اونچی اڑان، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہر ماہ اضافہ،بجلی، گیس اور روزہ مرہ اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہےں جبکہ ارب پتی معاشی ماہرین کے آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر مبنی پالیسیوں پر مبنی عالمی اداروں کے فرمائشی اقدامات کی وجہ سے عام آدمی کا جنیا دوبھر ہوچکا ہے، حالیہ چند مہینوں میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو نہ دینا ظلم ہے،موجودہ حکومت کی تبدیلی کے تمام تر دعوے جھوٹ کا پلندہ،احتساب،بیرون ملک قومی خزانے سے لوٹی ہوئی دولت کی واپسی اور اشرافیہ کیلئے پروٹوکول ختم ،وزیراعظم ہاﺅس اور گورنرز ہاﺅسز میں یونیورسٹیز قائم کرنے،تھانہ کلچر کے خاتمے،کرپشن کو جڑ سے اکھاڑنے جیسے نعرے کھوکھلے ثابت ہوئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی تبدیلی نے عوام کو مہنگائی کی سونامی میں غرق کردیا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ مہنگائی کے مارے ہوئے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کرکے ریلیف دیا جائے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس