Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

کارکن فرسودہ اور لوٹ مار کے نظام کو بدل کر اسلامی انقلاب کی راہیں ہموار کریں۔سردار ظفرحسین


قصور31/اگست 2019ء:  قرآن و سنت کے نظام کے بغیرپاکستان مدینہ جیسی فلاحی ریاست نہیں بن سکتا۔آئندہ بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کے کارکن بھرپور حصہ لیکر فرسودہ اور لوٹ مار کے نظام کو بدل کر اسلامی انقلاب کی راہیں ہموار کریں۔ان خیالات کا اظہار نائب امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب و صدرسیاسی کمیٹی صوبہ وسطی پنجاب سردار ظفر حسین اور معروف قانون دان ضیا ء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے جماعت اسلامی ضلع قصورکی ایک روزہ سیاسی ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرتے کیا۔اجلاس کی صدارت امیر جماعت اسلامی ضلع قصور پروفیسر راو اختر علی نے کی جبکہ نقابت کے فرائض جنرل سیکرٹری سردار نور احمد ڈوگر نے ادا کیے۔جماعت اسلامی صوبہ پنجاب کی سیاسی کمیٹی کے رہنمار معروف قانون دان ضیا ء الدین انصاری نے اپنے خطاب میں آئندہ بلدیاتی انتخابات کے طریق کار اور خدو خال پر سیر حاصل لیکچر دیا اور کہا کہ ان انتخابات میں متناسب نمائندگی کے قانون کے تحت جماعت اسلامی کیلیے اچھا موقع ہے کہ وہ منتخب ہوکر قوم کو صالح اور ایماندار قیادت فراہم کرکے شہری سہولتوں سے محروم عوام کو متبادل قیادت فراہم کریں۔انہوں نے شرکا کے سوالات کے جوابات دیکر بلدیاتی قوانین کو واضح کیا۔امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب و صدرسیاسی کمیٹی صوبہ وسطی پنجاب سردار ظفر حسین   نے کہا ہے کہ پاکستان قرآن وسنت کے نظام کے بغیر فلاحی ریاست نہیں بن سکتا۔ موجودہ حکومت بار بار مدینہ کی ریاست کی بات کرتی ہے، ریاست مدینہ کا خواب شرمندہ تعبیر کرنا ہے تو تمام شعبوں میں قرآن وسنت کے رہنما اصولوں کو اپنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ اور اسکے رسول کا نظام ہی بہترین نظام ہے۔جماعت اسلامی پورے صوبہ پنجاب میں آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور لٹیرے اور بد دیانت لوگوں کی بجائے متبادل ایماندار،صالحاور عوام دوست قیادت کو آگے لا کر شہری سہولتوں سے محروم عوام کی تقدیر بدل دے گی۔انہوں نے کہا آئندہ بلدیاتی انتخابات میں اسلامی پاکستان ہی خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے کے سلوگن کے تحت گھر گھر جاکر قرآن و سنت کے پیغام کو پہنچایا جائے گا۔ ہر دور حکومت میں جماعت اسلامی نے غلبہ اسلام کی جدوجہد کی اور آئندہ بھی مقاصد کے حصول تک جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم اسلامی انقلاب لانے کیلیے انتخابات کو جہاد سمجھ کر  پورے ملک کو ریاست مدینہ بنانا چاہتے ہیں اس لیے جماعت کا ہر کارکن دامے درمے سخنے ان بلدیاتی انتخابات  میں جہاد سمجھ کر حصہ لے گا اور انشا ء اللہ جماعت اسلامی ان انتخابات میں ایک بھرپور قوت بن کرابھرے گی کیونکہ سابقہ حکمرانوں کی لوٹ مار اور شہری سہولتوں سے محروم عوام روایتی پارٹیوں سے تنگ آچکے ہیں اور اب جماعت اسلامی کے سوا ان کے پاس کوئی دوسرا آپشن نہیں۔ اس موقع پر درجنوں پر جوش نوجوانوں نے نعرہ تکبیر بلند کرتے آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کیا۔ایک قرارداد میں کشمیر پو بھارت کے مظالم کی پر زور مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوں کی آزادی کیلیے جہاد کا اعلان کرے۔آخر میں امیر ضلع  راو اختر علی نے ضلع قصور میں بلدیاتی امیدواران کی فہرست سیاسی کمیٹی کو دی اور دعائے خیر کروائی۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس