Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

قوم کشمیر کے مسئلے پر پس پردہ ساز باز برداشت نہیں کرے گی۔ دردانہ صدیقی


کراچی  /31اگست2019ء: جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی مرکزی جنرل سیکرٹری دردانہ صدیقی نے کہا ہے کہ۔ قوم کشمیر کے مسئلے پر غیر ضروری طوالت اور پس پردہ ساز باز برداشت نہیں کرے گی۔ہم کشمیر کی آزادی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ اسوہ ابراہیمی تلاش حق و شہادت حق کے ساتھ بندگی رب اور ایثار وقربانی کی وہ داستان ہے جو ہمارے لئے مشعل راہ ہے، ہم اس نظریے کے داعی ہیں جو انبیا لے کر آئے اللہ کی بندگی کو انفرادی اور اجتماعی زندگی کے دائروں میں اختیار کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ خواتین کے تین روزہ سالانہ رپورٹنگ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قائد اعظم کے دو قومی نظریے کی سچائی کشمیر کی موجودہ صورتحال آج کھل کر سامنے آرہی ہے، پاکستان اپنی نظریاتی اور جغرافیائی تکمیل کے لئیے اپنی شہ رگ کشمیر کی جدوجہد آزادی کے ساتھ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امت  بیدار اور زندہ ہے البتہ امت کے حکمرانوں کو جاگنے اور جگانے کی ضرورت ہے، کشمیر کے لئیے مظاہرے اور احتجاج کشمیریوں کے لئیے حوصلے اور زندگی و امید کا پیغام ہے۔  اس موقع پر بلوچستان جماعت کی فوت ہونے والی ناظمہ صوبہ کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے دعا بھی کی گئی۔ بعد ازاں اجلاس میں تمام صوبوں اور شعبہ جات کی نگراں کارکردگی رپورٹ پیش کریں گی جبکہ اجلاس کے شرکا کی امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کے ساتھ خصوصی نشست بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس