Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

کشمیریوں کی مدد کے لیے اگر فوری طور پر عملی قدم نہ اٹھایا گیا تو تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔ربیعہ طارق


فیصل آباد28/ اگست 2019ء:جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے تحت ذمہ داران کی تربیتی ورکشاپ المرکزالاسلامی چنیوٹ بازارمیں ہوئی ،رہنماجماعت اسلامی فاخرہ اکرام نے موجودہ دور کے درپیش چیلنجز پرخطاب کیا۔جبکہ جماعت اسلامی کی افرادی قوت کو بڑھانے کے حوالے سے ربیعہ طارق ناظمہ صوبہ وسطی پنجاب نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ افرادی قوت میں اضافے سے دین کوسمجھنے والے افرادمیں اضافہ ہوگااور معاشرہ میں امن وسکون آئے گا۔اس موقع پرقائم مقام ناظمہ ضلع فوزیہ محبوب نے انفرادی اہداف تقسیم کیے اور کشمیرکی صورتحال پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے حکمران محض بیانات دینے اور وزیراعظم خطابات کرنے کے علاوہ عملی اقدامات بھی کریں ،کشمیرمیں ماﺅں بہنوں کی عزتوںکوپامال کیاجارہاہے ،ٹرمپ مودی کی ملاقات سے واضع ہوگیا ہے کہ یہودونصاریٰ کبھی مسلمانوںکے دوست نہیں ہوسکتے ۔انچارچ میڈیا سیل نے کشمیرپرقرارداد پیش کی جس میں کہاگیاکہ کشمیریوں کے حق کے لیے لڑنا دراصل ہماری اپنی بقاءکی جنگ ہے، کیوں کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ ہماری اربابِ اختیار یا تو سو رہے ہیں، یا پھر ان کی دلچسپیاں مختلف ہیں اور وہ کردار ادا نہیں کر رہے جو ان کو ادا کر نا چاہیئے۔ ہمارا کام رائے عامہ کو بیدار کرنا ہے اور مظلوم کشمیریوں کو یہ پیغام دینا ہے کہ ہم ان کے ساتھ ہیں۔ عالمی برادری اگر جمہوریت کی بات کرتی ہے تو پھر کشمیریوں کو ان کا جمہوری حق دلوائے۔ کشمیریوں کی مدد کے لیے اگر فوری طور پر کوئی عملی قدم نہ اٹھایا گیا تو تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔ بھارت نے خطے میں جو حالات پیدا کردیے ہیں، ان کا تقاضا ہے کہ پاکستانی حکومت پوری جرت کا مظاہرہ کرے۔ اس موقع پر کسی کمزوری کا اظہار ملک و قوم کے لیے خطرناک نتائج پیدا کر سکتاہے۔ حکومت کو باتوں کے بجائے عملی اقدامات کا ثبوت دینا ہوگا۔ بھارت کشمیریوں کو غلام بنا کر نہیں رکھ سکتا۔ مودی حکومت نے بھارت کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کی بنیاد رکھ دی ہے۔ بھارت کا جمہوریت پسندی کا ڈھونگ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیاہے،اب اقوام متحدہ اور امن و انصاف پسند دنیا کو آگے بڑھ کر مظلوم کشمیریوں کو بھارتی مظالم سے تحفظ اور ان کے انسانی و آئینی حقوق دلانا ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی کر رہاہے۔ انسانی حقوق کے عالمی اداروں اور تنظیموں کو کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سدباب کرنا اور بھارت کی غاصب فوج کے ہاتھوں ہونے والے کشمیریوں کے قتل عام کو روکنا ہوگا۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس