Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

صادق سنجرانی نے متحدہ عرب امارات کا دورہ ملتوی کرکے عوام کی ترجمانی کی ہے۔کاشف شیخ


کراچی 27اگست 2019 جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری کاشف شیخ نے سینیٹ چیئرمین صادق سنجرانی کی جانب سے احتجاجاً متحدہ عرب امارات کا چارروزہ دورہ ملتوی کرنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ نے عوامی جذبات کی ترجمانی کی ہے، انہوں نے آج ایک بیان میں مزید کہا کہ عالم اسلام کی نمائندگی کی دعویدارحکمرانوں کی جانب سے گجرات وکشمیر میں مظلوم مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے انتہاپسند بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو انعامات اور پھولوں کے ہار پہناناشہداءکے خون سے غداری اور زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔ عرب حکمران محمد عربی کے جانشین بننے کی بجائے ابوجہل ،ابولہب اور یزید کی جانشینی اختیار کرتے ہوئے ہیں ، دنیا بھر میں مظلوم مسلمانوں کی داد رسی اور مدد کرنے کی بجائے مشرق وسطیٰ کے حکمران ظالم حکمرانوں اور قابض یہودی،ہندوں کے ہاتھوں غلام بنائے گئے مسلمانوں پر ظلم کرنے والے ظالم حکمرانوں کی چاپلوسی میں مصروف عمل ہیں، عالم اسلام کی نمائندگی کے دعویداروں نے مصر میں اخوان المسلمون، فلسطین میں حماس اور اب کشمیر میں جاری آزادی کی جدوجہد میں مصروف آزادی کے متوالوں کے پیٹھ میں چھراگھونپا ہے، اقتدار کیلئے امریکہ، بھارت اور اسرائیل کی غلامی کرنے والے یہ حکمران یاد رکھیں کشمیری عوام اور فلسطین کے مجاہدین ان شاءاللہ اللہ کی مدد ونصرت اور اپنی قربانیوں کے بدلے میں آزادی حاصل اور ظالم صحیونی اور گائے کے پجاری مودی کو عبرت ناک شکست سے دوچار کریں گے لیکن یہ ظالم مسلم حکمران محمد عربی کی امت سے غداری کا حساب دنیا اور آخرت میں ذلت اور رسوائی سے چکائیں گے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس