Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

کشمیر کا مسئلہ محض زمینی اورسرحدی نوعیت کا نہیں بلکہ یہ پاکستان کی بقا اور سلامتی کا مسئلہ ہے۔ذکراللہ مجاہد


لاہور27/ اگست 2019ء:امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ خطے میں قیام امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہو ہو چکا ہے۔ کشمیر کا مسئلہ محض زمینی اور سرحدی نوعیت کا نہیں بلکہ یہ پاکستان کی بقا اور سلامتی کا مسئلہ ہے اور برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے ۔

جماعت اسلامی آئندہ ماہ کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے آزادی کشمیر مہم کا آغاز کریگی۔ شہر لاہور میں ستمبر اور اکتوبر میں جماعت اسلامی یونین کونسل اور زونز کی سطح پر مساجد کے باہر اور گلی محلوں میں احتجاجی کیمپس ، سمینارز ، مجالس اور ریلیوں کا انعقاد کریگی جس میں مرد و خواتین اور بچے شریک ہو کر کشمیری مسلمان بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے۔ان خیالات کا اظہارگذشتہ روز انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں کشمیر کمیٹی لاہور کے عہدیداران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد، نائب امراء جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری، ملک شاہد اسلم، اظہر بلال، انجینئر خالد عثمان، افتخار احمد چوہدری، صدر الخدمت فاونڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد، ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور  چوہدری محمود الاحد، عبدالحفیظ اعوان، عمر شہباز سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔ ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کشمیری عوام کی سیاسی،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گی۔ کشمیر ی عوام نے تاریخ ساز جدوجہد اور بے مثال قربانیاں دی ہیں۔آج مقبوضہ کشمیر کے گھر اور بستیاں اجڑ چکی  ہیں ،کشمیریوں نے آزادی کیلئے لاکھوں جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں۔ کشمیر میں دی جانے والی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ایک دہشت گرد ملک ہے جس کے ہاتھ لاکھوں کشمیریوں کے خون سے رنگین ہیں۔ ذکر اللہ مجاہد نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ حکمران امریکہ یا استعماری قوتوں کی طرف دیکھنے کی بجائے اللہ اور رسولؐ کے احکامات کو دیکھتے ہوئے دلیرانہ فیصلے کریںاور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مقبوضہ جموں کشمیر میں اپنی افواج کو داخل کریں اور جہاد کا اعلان کریں پوری قوم مسئلہ کشمیر پر حکومت اور افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس