Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

جماعت اسلامی سندھ نے ممتاز حسین سہتو کی سربراہی میں انتخابی بورڈ تشکیل دے دیا


  کراچی 26اگست 2019 جماعت اسلامی سندھ نے آئندہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے سندھ کے نائب امیر ممتاز حسین سہتو ایڈوکیٹ کی سربراہی میں پانچ رکنی انتخابی بورڈ تشکیل دیدیا ہے، جس میں محمد عظیم بلوچ، عبدالحفیظ بجارانی، فرہاد گل، خواجہ عارف سلطان اور حافظ طاہر مجید شامل ہونگے۔ انتخابی بورڈ کا اعلان امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے ضلعی امراءکے اجلاس میں کیا، انہوں نے ضلعی ذمہ داران کو بھی ہدایات کی کہ ہر ضلع میں ناظم انتخاب کا تقرر کرکے ابتک ہونے والی تیاریوں اور تجاویز سے انتخابی بورڈ کو آگاہ کیا جائے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس