Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

کشمیریوں کے حق ِ خود ارادیت کویک طرفہ طور پر ختم نہیں کیا جا سکتا۔حافظ نعیم الرحمن


کراچی 26اگست /2019ء:امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے حق ِ خود ارادیت  کویک طرفہ طور پر ختم نہیں کیا جا سکتا،حکومت کو عالمی عدالت میں بھی جانا چاہیئے اوراقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی فورمز پر کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے کوششیں کرنی چاہیئے۔بھارت نے شملہ معاہدے،اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کو پامال کیا ہے، جب ایک فریق معاہدوں کو ختم کردے تو دوسرا فریق آزاد ہوجاتا ہے اس لیے ا ب مسئلہ کشمیر کے حل اور مظلوم و نہتے کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پیش قدمی کرنے کی ضرورت ہے،پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے۔ جماعت اسلامی کے تحت یکم ستمبر کو شاہراہ فیصل پر ہونے والا عظیم الشان اور تاریخی ”آزادی کشمیر مارچ“اہل کراچی سمیت پوری قوم کے احساسات و جذبات کا ترجمان ثابت ہوگا اور عالمی سطح پر بھی کشمیریوں سے یکجہتی کا پیغام جائے گا،کالم نگار کشمیرکے مسئلے اور کشمیر مارچ کونمایاں کریں،یہ بڑاقلمی جہاد ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں کالم نگاروں کے ساتھ نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔نشست کا اہتمام جماعت اسلامی کراچی کے شعبہ نشرو اشاعت کے تحت آزادی کشمیر مارچ کے سلسلے میں کیا گیا تھا،اس موقع پر جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر ڈاکٹر اسامہ رضی،سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری اور دیگر بھی موجود تھے۔حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ کالم نگار رائے سازی کا کام کرتے ہیں۔ کالم کے ذریعے ذہن سازی ہو تی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے حالیہ سنگین حالات میں ہمارے کالم نگاروں اور میڈیا کے اوپر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہو تی ہے۔یہ بات اہم ہے کہ مزاحمت کی تاریخ میں کشمیریوں نے نئے باب رقم کیے ہیں۔ تمام تر مظالم کے باجود کشمیری ڈٹے ہوئے ہیں اورمسلسل جدو جہد کر رہے ہیں،کشمیریوں نے ایک دن کے لیے بھی بھارت کی غلامی اور تسلط کو قبول نہیں کیا ہے اور وہ ہر صورت میں آزادی چاہتے ہیں۔عوام بھی ان کے ساتھ اپنی یکجہتی اور جذبات کا اظہار کریں اور ہر فرد کو اپنے حصے کا کام کرنا ہوگا۔ یہ ہمارے ایمان اور عقیدے کا تقاضہ ہے، کشمیریوں سے رشتہ اور تعلق کلمے کی بنیاد پر ہے اورکشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے۔کشمیری عوام بھارت کی غلامی سے آزادی اور تکمیل پاکستان کی جدو جہد کر رہے ہیں،حکمرانوں کی تمام تر بے اعتنائیوں کے باوجود کشمیری عوام پاکستان کے ساتھ ہیں اور پوری قوم بھی کشمیریوں کے ساتھ ہے۔کشمیر کے حوالے سے عالمی سطح پر اور حکمرانوں پر بھی عوامی دباؤ بہت ضروری ہے۔ جماعت اسلامی کشمیری عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ اس مسئلے پر امریکہ پر انحصار حماقت ہو گی،امریکہ نے کبھی پاکستان کی اور مسلمانوں کی مدد نہیں کی۔ حکومت سفارتی محاذ پر سرگرمیوں کا مظاہرہ کرے اور بھارت پر بین االاقوامی دباؤ بڑھائے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ حکومتوں کی نا اہلی و ناقص کارکردگی کے باعث کراچی کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا ہے،جگہ جگہ سڑکیں ٹوٹی ہوئی اور خستہ حال ہیں،سیوریج کے پانی کے جمع ہونے اور صفائی ستھرائی نہ ہونے سے وبائی امراض پھیل رہے ہیں۔حالیہ بارشوں میں کے الیکٹرک کی نا اہلی اور کرنٹ لگنے سے 40سے زائد ہلاکتیں ہو گئیں۔  جماعت اسلامی عوامی مسائل کے حل کے لیے مسلسل کوشاں ہے اور کراچی کے مسائل کے ساتھ ساتھ کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کر رہے ہیں۔زاہد عسکری نے نشست میں شریک کالم نگاروں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خیر مقدمی کلمات ادا کیے اور اس اُمید اور توقع کا اظہار کیا اور کہا کہ ہمیں امید ہے کہ”آزادی ئ کشمیر مارچ“ سے پہلے اور بعد آپ اپنی تحریروں کے ذریعہ مظلوم کشمیریوں کی آواز بنیں گے۔#

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس