Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

حکومت نے کاشتکاروں کی کمر میں چھرا گھونپا، رہی سہی کسر کرپٹ افسران نے پوری کر دی ۔رشیدمنہالہ


 

لاہور23/اگست2019ء:کسان بورڈ لاہور ڈویژن کے صدر میاں رشید منہالہ نے کہا ہے کہ حکومت نے کاشتکاروں کی کمر میں چھرا گھونپنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا رہی سہی کسر کرپٹ محکموں کے افسران نے پوری کر دی ہے لاہور کے سرحدی علاقوں میں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ سے رہائشیوں کا کوئی پرسان حال نہیں رشوت خوری ان کی نس نس میں رچی ہوئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بارڈر ایریا سے آئے ہوئے کسانوں کی میٹنگ میں کی انہوں نے کہا کہ حکمران کاشتکاروں کو کسی بھی قسم کا ریلیف دینے کے لیے تیار نہیں جبکہ جلوموڑ، واہگہ، منہالہ، برکی، ہڈیارہ اور دیگر بارڈر ایریا کے دیہاتوں میں بیس بیس گھنٹوں کی سوئی گیس کی شدید لوڈشیڈنگ نے اہلخانہ کو بھی مشکلات میں گھیر رکھا ہے کسان بورڈ لاہور ڈویژن حکمرانوں اور محکمہ سوئی گیس کے اعلیٰ افسران کوباور کروانا چاہتا ہے کہ بارڈر ایریا کے دیہاتوں میں سوئی گیس کی شدید لوڈشیڈنگ پر قابو پانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں ورنہ محکمہ سوئی گیس اور پنجاب اسمبلی کے باہر مطالبات کی منظوری تک شدید احتجاج کیا جائے گا۔

 

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس