Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

اسداللہ بھٹو، محمد حسین محنتی ودیگر کا ملک اسد سکندر کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت مرحومہ کے لیے دعا ئے مغفرت


کراچی22/اگست2019ء:  جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر وسابق ایم این اے اسداللہ بھٹو کی قیادت میں جماعت اسلامی کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے تھانہ احمد خان پہنچ کر رکن صوبائی اسمبلی اور قبائلی سردار ملک اسد سکندر سے والدہ کی وفات پر تعزیت اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کی دعا کی، وفد میں جماعت اسلامی سندھ کے امیر وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی،رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید، امیر ضلع جامشورو حافظ صالح بھرٹ ، امیر ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید اور سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا، جے آئی یوتھ سندھ کے نائب صدر ڈاکٹر امتیاز پالاری، جنرل سیکریٹری ظہیر الدین اور دیگر مقامی رہنماءبھی موجود تھے

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس