Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

الخدمت فاونڈیشن لاہورشہر میں غریبوں اور مستحقین کیلئے صحت کی معیاری سہولیات سے فراہم کررہے ہیں


لاہور20/اگست 2019ء: صدر الخدمت فاونڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد نے کہا ہے کہ الخدمت فاونڈیشن وطن عزیز کی سب سے بڑی فلاحی اور رفاہی تنظیم ہے جس کے قیام کا مقصد ہی خدمت خلق ہے۔ الخدمت فاونڈیشن لاہورشہر میں غریبوں اور مستحقین کیلئے صحت کی معیاری سہولیات سے فراہم کررہی ہے اورصحت کے پروجیکٹس کو مزید توسیع دینے کیلئے اپنے وسائل کے مطابق اقدامات کر رہی ہے جبکہ موجودہ طبی سہولیات کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے الخدمت ڈائیگناسٹک لیب کے دورے کے موقع پر الخدمت سٹاف اور عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عبدالعزیز عابد نے مزید کہا کہ الخدمت فائونڈیشن لاہور غرباء اور مستحقین لوگوں کو ان کی دہلیز پر طبی سہولیات فراہم کر رہی ہے جو انسانی خدمت کا عظیم ترین کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن لاہور لیب کی جانب سے ہیلتھ کارڈ کے اجراء سے علاج معالجہ کی جدید اورمعیاری سہولیات شہریوں کے گھر کی دہلیز پر میسر ہوں گی اور ایک ہیلتھ کارڈ پورے خاندان کے افراد کیلئے میسر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صحت پروگرام کو مزید اپ گرینڈیشن کرنے کے حوالے سے مختلف پروجیکٹس پر کام کر رہی ہے وہ دن دور نہیں جب الخدمت فائونڈیشن لیب پاکستان کی نمبر 1 معیاری اور مناسب دام والی لیب کی حیثیت حاصل کر لے گی۔

 

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس