Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

موجودہ حکمران ایک سال سے عوام پر مہنگائی کے بم برسا رہے ہیں۔ذکراللہ مجاہد


لاہور20/ اگست 2019ء: امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران ایک سال سے عوام پر مہنگائی کے بم برسارہے ہیں۔ ایک ماہ میں چینی سمیت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں متعدد بار اضافہ غریبوں پر ظلم ہے۔ ہوشربا مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی دووقت کی روٹی کیلئے پریشان ہے۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں ضلعی عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد، نائب امراء جماعت اسلامی لاہور ملک شاہد اسلم، ضیاء الدین انصاری،افتخار احمد چوہدری،ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور چوہدری محمود الاحد،عبدالعزیز عابد، عبدالحفیظ اعوان، مرزا عبدالرشید، عمر شہباز، رہنما جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر محمود خان، عامر نثار خان، حاجی ریاض الحسن، چوہدری محمد شوکت ، وسیم اسلم قریشی، خبیب نذیر و دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔ ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بجائے ان کی مشکلات میں اضافہ کر رہی ہے۔غریب عوام مہنگائی اور بے روزگاری کے ہاتھوں خود کشیاں کرنے پر مجبور ہے۔ بدترین معاشی صورتحال کی وجہ سے کاروباری طبقات سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں، ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اربوں روپے جنگی صورتحال پیدا ہونے کی وجہ سے ڈوپ چکے ہیں۔ حکمران ایک سال میں تمام محاذوں پر مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ناقص اور کمزور پالیسیوں کی وجہ سے ازلی دشمن بھارت ہمیں آنکھیں دیکھا رہا ہے۔ پورے ملک میں بے چینی کی فضاء قائم ہے جو ملک و قوم کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ حکمران ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے دلیرانہ فیصلے لیں اور عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات اُٹھائیں ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس