Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

کشمیر کی جنگ ہماری اپنی بقا کی جنگ ہے ،اربابِ اختیار اپنا کردار ادا نہیں کر رہے، ۔ دردانہ صدیقی


کراچی /20اگست2019ء: جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی مرکزی جنرل سیکرٹری دردانہ صدیقی کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کے حق کے لیے لڑنا دراصل ہماری اپنی بقاء کی جنگ ہے، کیوں کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ ہماری اربابِ اختیار یا تو سو رہے ہیں، یا پھر ان کی دلچسپیاں مختلف ہیں اور وہ‘ وہ کردار ادا نہیں کر رہے جو ان کو ادا کر نا چاہیئے۔ ہمارا کام رائے عامہ کو بیدار کرنا ہے اور مظلوم کشمیریوں کو یہ پیغام دینا ہے کہ ہم ان کے ساتھ ہیں۔ عالمی برادری اگر جمہوریت کی بات کرتی ہے تو پھر کشمیریوں کو ان کا جمہوری حق دلوائے۔ وہ صوبہ سندھ کے تحت کراچی کے اضلاع کے رپورٹنگ اجلاس برائے سالانہ جائزہ کارکردگی میں شرکا سے گفتگو کررہی تھیں۔ اجلاس میں رابطہ عوام مہم.، بلدیاتی انتخابات کی تیاری اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں معتمدہ تسنیم معظم اور سیکریٹری اطلاعات صائمہ افتخار نے بھی شرکت کی۔ درانہ صدیقی نے  مجموعی طور پر کارکنان کی تعداد میں  اضافے کو سراہتے ہوئے کہا کہ کارکنان کا اخلاص، ان کا حوصلہ قابلِ تعریف ہے۔دعوتِ دین کی جدو جہد میں شریک ہونے والے ہر فرد کے لیے ہماری کوشش ہو نی چاہیئے کہ وہ ہمارا دست و بازو بنے، ہماری ان کوششوں میں کوئی کمی نہیں رہنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ دروس میں آنے والی خواتین و بچیوں اور نوجوانوں کو متوجہ کرنا انتہائی ضروری ہے۔اس موقع پر گزشتہ روز انتقال کر جانے والی ناظمہ صوبہ بلوچستان شبانہ اعجازکی تحریکی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس