Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

جماعت اسلامی خواتین بلوچستان کی ناظمہ شبانہ اعجاز کےانتقال پردردانہ صدیقی کااظہارتعزیت


کراچی /کوئٹہ19اگست2019ء: ناظمہ جماعت اسلامی حلقہ خواتین صوبہ بلوچستان شبانہ اعجاز مختصر علالت کے بعد قضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں۔ وہ کراچی کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔ ناظمہ صوبہ بلوچستان شبانہ اعجازکے انتقال پر سیکریٹری جنرل دردانہ صدیقی،ڈپٹی سیکریٹریز رعنا فضل، آمنہ عثمان، تسنیم معظم، ناظمہ صوبہ سندھ عطیہ نثار، ناظمہ کراچی اسما سفیر،سیکریٹری اطلاعات صائمہ افتخار اور نائب ناظمہ صوبہ یاسمین اچکزئی نے ان کے شوہر رکن جماعت اسلامی اعجاز احمد اور دیگر اہل خانہ سے تعزیت کی۔ بعد ازاں میت ان کے آبائی علاقے کوئٹہ روانہ کی گئی جہاں جنازہ و تدفین ہوگی۔ دردانہ صدیقی نے اپنے تعزیتی بیان میں شبانہ اعجاز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ کی پوری زندگی اقامتِ دین اور دعوت و تحریک کے عظیم مقصد کے لیے وقف رہی، ان کا خلا تادیر پْر نہیں کیا جا سکے گا۔ مرحومہ کے ایصال ثواب کے سلسلے میں آج بروز منگل کراچی کے اجتماع ارکان میں ناظمہ صوبہ بلوچستان شبانہ اعجازکے لیے تعزیتی ریفرنس اور دعا ہوگی۔ سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی دردانہ صدیقی خصوصی دعا کرائیں گی۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس