Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

مکہ مکرمہ میں لیاقت بلوچ سے افغانستان سے آئے ہوئے حجاج کرام کے وفد کی ملاقات


 

لاہور19 /اگست  2019ء:نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ سے افغانستان سے آئے ہوئے حجاج کرام کے وفد نے مکہ مکرمہ میں ملاقات کی۔ وفد میں وہ افراد شامل تھے جو پاکستان میں مدارس، جامعات او ر میڈیکل کالجز میں زیر تعلیم رہے ہیں۔ لیاقت بلوچ نے کابل شادی ہال میں دہشتگردی کے المناک واقعہ میں 63 افراد کی ہلاکت اور دو سو سے زائد کے زخمی ہونے پر تعزیت کی اور واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ امن دشمن قوتیں افغانستان اور پاکستان میں امن و استحکام اور تعلقات کی مضبوطی کی دشمن ہیں۔ افغان عوام کا حق ہے کہ وہ اپنی آزاد مرضی سے اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں۔ داعش کی سرگرمیوں کا سرپرست بھی عالمی استعمار ہی ہے، اصل کام دہشت گردی، ردعمل اور شدت پیدا کرنا ہے جس سے شیطانی ایجنڈا کے نفاذ کی راہ ہموار کرتے ہیں۔ 

 

لیاقت بلوچ کو افغان وفد نے کہاکہ افغان عوام افغانستان میں امریکی شرائط پر آزادی کی جدوجہد ترک نہیں کریں گے۔ امریکہ شکست تسلیم کر چکاہے لیکن باعزت واپسی کے لیے نئی سازشیں کر رہاہے۔ پاکستان امریکی چال کا شکار نہ ہو ایسا عمل سب کے لیے بڑا خطرناک ہوگا۔دہشتگردی کے خوفناک واقعات افغان عوام، طالبان اور کابل حکومت میں غلط فہمیاں پیدا کرنا ہیں لیکن افغان عوام ان حرکات و سازشوں کو پہچانتے ہیں۔ افغان عوام اپنی لازوال قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ افغانستان میں کامیابی سے کشمیر اور فلسطین کے مسائل کا حل نکلے گا۔ افغانستان کے عوام میں پاکستان کے خلاف نفرت پھیلانا امریکہ اور بھارت کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ افغان عوام کو احساس ہے کہ پاکستان نے افغانستان کی آزادی کی خاطر بڑی قربانیاں دی ہیں، نفرتیں عارضی ہیں اور لازوال محبتیں ہمیشہ قائم رہیں گی۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس