Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

کشمیر ہماری لیے زندگی و مو ت کو مسئلہ ہے،حکمران کشمیر کی آزادی کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں ۔عمران رشید


فیصل آباد18/اگست 2019ء:جماعت اسلامی حلقہ پی پی117 کے امیرعمران رشیدنے کہا ہے کہ کشمیر ہمارا دل، ہمارا جگراورہماری شہ رگ ہے۔موجودہ مشکل حالات میں کشمیری پاکستان کی طرف دیکھ رہیں۔عوام کشمیر کے حوالے سے خبردار رہیں کہ حکمران اس حوالے سے کسی سستی اور کمزوری کاارتکاب نہ کریں۔ ہندوستان نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے شملہ معاہدے کو ختم کردیا ہے۔عید کے دنوں میں کرفیولگایا گیا جس کی وجہ سے غذائی قلت اور ادویات کی کمی پید ا ہوگئی ہے اور یہ بڑے سانحے کا سبب بن سکتا ہی کشمیر پر پاک بھارت جنگ پوری دنیا کے لیے خطرناک اور اس کی تپش پوری دنیا میں محسوس ہوگی۔ کشمیر یوں نے اپنی جدوجہد کا حق ادا کردیا ہے اب پاکستان کی باری ہے۔حکومت پاکستان کشمیر کے آزادی کا روڈ میپ دیں اور عملی اقدامات اٹھائیں کشمیر ہماری لیے زندگی و مو ت کو مسئلہ ہے۔ پاکستان کی ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے عالمی سطح پر کشمیر کے لیے بھرپور مذمتی آواز نہیں اٹھی۔ قومی قیادت کشمیرپالیسی پر دو ٹوک موقف اختیار کرے اور سفارتی محاذ پر موثر، زور دار اور برق رفتار سفارتکاری کی جائے۔کشمیر سے متعلق خارجہ پالیسیوں کو ازسر نو ترتیب دی جائے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس