Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

وقت قریب ہے جب نریندر مودی سرکار اپنے ہر ناجائز اقدام سے پسپا ہوگی اور کشمیریوں کے سامنے گھٹنے ٹیکے گی ۔لیاقت بلوچ


لاہور18 اگست 2019ء:نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور سیاسی پارلیمانی قومی امور کمیٹی کے صدر لیاقت بلوچ نے مکہ مکرمہ میں پاکستانی کمیونٹی کے عشائیہ میں گفتگو ، سوالوں کا جواب اورسوڈان کی اسلامی تحریک کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کا قبضہ ناجائز ، تمام عالمی قوانین کی پامالی ، انسانی حقوق سے انسانوںکو محروم کرنا جدید مہذب دنیا کے منہ پر تھپڑ ہے ۔ جموں و کشمیر کے حریت پسند عوام نڈر اور انتھک جدوجہد کر رہے ہیں ۔نریندر مودی سرکار 15 دن کے کرفیو کے بعد کشمیریوں کے دباﺅ اور عالمی پریشر پر ریلیف دینے پر مجبور ہوئی ہے ۔ اب وقت قریب ہے جب نریندر مودی سرکار اپنے ہر ناجائز اقدام سے پسپا ہوگی اور کشمیریوں کی لازوال قربانیوں کے سامنے گھٹنے ٹیکے گی ۔

لیاقت بلوچ نے کہاکہ سوڈان میں فوجی حکمران اور عوامی احتجاجی تحریک کے نمائندوں کے درمیان سول اقتدار اور انتخابات کے لیے معاہدہ طے پایا ہے ۔ سوڈانی نمائندوں نے کہاکہ عمر البشیر کی 30 سالہ حکومت کا تجربہ ناکامی پر اختتام پذیر ہواہے ۔ قیادت ، نظام اور اقتصادی بحرانوں کے حل کے لیے مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی کا طریقہ کار ہی رول ماڈل اور پائیدار ہے ۔ مکہ مکرمہ میں ہی فلسطینیوں کے وفد نے ملاقات میں کہاکہ فلسطین اور کشمیر طویل مدت سے حل طلب ایشوز ہیں ۔ ان زخموں سے روزانہ تازہ خون بہتاہے ۔ روزانہ معصوم وبے گناہ انسانوں کی گردنیں قلم ہوتی ہیں ۔ عالم اسلام اور عالمی برادری جب تک متعصبانہ بنیادوں پر کشمیراور فلسطین کا مسئلہ حل نہیں کرتی ، اس وقت تک دنیا بدامنی ، اقتصادی اور جنگی بحرانوں سے دوچار رہے گی ۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس