Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

کوئی ساتھ دے نہ دے ،کشمیری کسی صورت ہندوستان کے سامنے ہتھیارنہیں ڈالیں گے۔امیرالعظیم


لاہور 18اگست 2019ء:سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیرالعظیم نے گوجرخان میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری کسی صورت ہندوستان کے سامنے ہتھیارنہیں ڈالیں گے، پاکستان سمیت کوئی بھی ساتھ نہ دے تب بھی کشمیری مقابلہ کریں گے،کرفیوختم ہوتے ہی مقبوضہ کشمیر میں ایک نئی جدوجہد کا آغازہوگا، آج اہل قلم وسوشل میڈیا ایکٹویسٹ کو کشمیر کی آزادی کیلئے اپنے ہتھیاروں سے جہاد کرناچاہیے،انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام حکومت پرپریشرڈالیں کہ وہ مظلوم کشمیریوں کی عملی مدد کرے،اقوام متحدہ کے چارٹرکے مطابق دنیا کا ہرامن پسند مظلوم کشمیری عوام کی مددکرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ روس نے افغانستان پر حملہ کیا توپوری دنیانے افغانوں کی مددکی تھی، روس کے خلاف افغانستان کی مددکرنے والے کسی فردکودہشتگرد نہیں کہا گیا۔کشمیری آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں اس لئے انصاف پسند عالمی برادری کوکشمیریوں کی مدد کیلئے متحد ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اگر اقوام متحدہ اب بھی اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرانے میں ناکام رہی تو اپنی اہمیت اور افادیت کھو بیٹھے گی۔تقریب سے امیر جماعت اسلامی شمالی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے بھی خطاب کیا۔ 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس