Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

کشمیری مسلمان ستر سال سے اپنی آزادی اورتکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں


لاہور16/اگست2019ء:امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر صرف کشمیریوں کا نہیں بلکہ پاکستان کی سلامتی و استحکام کا مسئلہ ہے۔ خطے کا امن مسئلہ کشمیر سے وابستہ ہے بھارتی جنگی جنون کی وجہ سے پورے خطے کا امن تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ مودی سرکار کا آرٹیکل 370 کے خاتمے کا فیصلہ بھارت کو ٹکڑوں میں تقسیم کر دے گا۔ کشمیر پاکستان سمیت بھارت میں بھی اس فیصلے کو تسلیم نہیں کیا جا رہا ہے، ہزاروں مسلمانوں کے قاتل مودی دہشتگرد نے کشمیر کو فوجی چھاونی میں تبدیل کر دیا ہے۔ مسلسل 11 روز سے دفعہ 344 کے تحت کشمیر کو پوری دنیا کے سب سے بڑی ڈیتھ سیل بنا دیا ہے جس کی آج پوری پاکستانی قوم سٹرکوں پر آ کر مذمت کر رہی ہے اور پوری دنیا پر واضح کر دینا چاہتی ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ جس کے بغیر تکمیل پاکستان ممکن نہیں۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے جے آئی یوتھ لاہور کے زیر اہتمام کشمیری مسلمان بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے یوم سیاہ کے موقع پر نکالی گئی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ کشمیر مسلمان ستر سال سے اپنی آزادی کی جنگ کے ساتھ تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ بھارتی فوج ستر سال سے ظلم و جبر کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو ختم نہیں کر سکی لیکن کشمیر یوں کی ثابت قدمی نے بھارتی منصوبوں کو خاک میں ملا دیا ہے اور بھارت نے مجبور ہو کر آرٹیکل 370 کو ختم کر کے پوری دنیا پر واضح کر دیا ہے بھارت ستر سال سے کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کر رہا ہے۔ ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ موجودہ حالات میں اقوام متحد سمیت عالمی امن کے اداروں نے اگر کشمیری کی آزادی میں اپنا کردار ادا نہیں کیا تو  خطے کو ایٹمی جنگ سے کوئی نہیں روک سکتا۔ بھارتی جنگی جنون خطے کے امن کیلئے خطرہ بن چکا ہے۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر سقوطہ ڈھاکہ کے موقع پر بھارت اپنی فوج مشرقی پاکستان میں داخل کر سکتا ہے تو  اقوام متحدہ کی قراردادوں نے کے مطابق متنازعہ کشمیر میں پاکستان اپنی فوج داخل کیوں نہیں کر رہا ہے؟ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان سمیت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  کے سمے ہوئے بیانات پاکستان قوم کے جذبات اور کشمیری مسلمانوں کے خون کی ترجمانی نہیں کر رہے ہیں۔  حکمران کشمیر کے حوالے سے دلیرانہ اقدامات کریں پوری قوم کا بچہ بچہ سپاہی کی صورت میں حکومت کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ 15 اگست یوم سیاہ کے موقع پر جماعت اسلامی کسان ونگ اور جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے زیر اہتمام کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئی۔ ریلیوں کی قیادت امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد، صدر جے آئی یوتھ وسطی پنجاب شاہد نوید ملک، صدر جے آئی یوتھ لاہور صہیب شریف،  جماعت اسلامی کسان ونگ لاہور کے صدر رشید میاں عبدالرشید، رہنما جماعت اسلامی لاہور چوہدری منظور حسین گجر سمیت

دیگر قائدین نے کی اور شرکاء سے خطابات بھی کیے۔

 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس