Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

مسلم ممالک کشمیری،فلسطینی اوردیگر مظلوم مسلمانوں کے دکھ درد اور مسائل کو اپنے مسائل سمجھیں اوران کے حل کے لیے متحد ہوجائیں۔سینیٹرسراج الحق


لاہور12  اگست 2019ء: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے  منصورہ میں نماز عید الاضحی کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پوری دنیا میں میں مسلمانوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں، کشمیر اور فلسطین ،شام  اوربرمامیں مسلمانوں کا قتل عام کیاجارہا ہے اس انتہائی افسوسناک صورتحال میں ضرورت اس امرکی ہے کہ تمام  مسلم ممالک  اپنے ان مظلوم مسلمان بھائیوں کے دکھ  درد اور مسائل کو اپنے مسائل سمجھیں اوران کی مدد کے لیے یک آواز ہوجائیں۔ قابض  بھارتی فوج کشمیریوں پر بدترین مظالم ڈھارہی ہے ،ہم  حریت قیادت سید علی گیلانی ،یٰسین ملک ،میر واعظ عمر فاروق ،شبیراحمد ،آسیہ اندرابی کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں کہ ظالم بھارتی فوجوں کے آگے صبرو استقامت کے پہاڑ بن کر ڈٹے ہوئے ہیں اور اتنی بڑی آزمائشوں کے باجود ان  کے عزم میں کوئی کمزوری نہیں   آئی۔انہوں نے کہا کہ  کشمیر کی مائیں بہنیں اور  بیٹیاں ہماری مائیں بہنیں بیٹیاں ہیں اور ان کا دکھ درد ہمارا دکھ اور درد ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ امر افسوسناک ہے کہ حکومت اور اپوزیشن باہم دست وگریبان ہیں،یہ ذاتی مفادات کی لڑائی ہے ۔ حکومت  پاکستان تعصب کا شکار عالمی اداروں اور اقوام متحدہ سے امید یں لگانے کی بجائے اپنی قوت بازوپر اعتماد کرے اور  کشمیر کی آزادی کیلئے ٹھوس لائحہ عمل دے اور کشمیریوں کو بھارت کے ظلم و جبر سے بچانے کیلئے عملی اقدامات  کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور  پاکستانی قوم  کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے اورہم  اپنے کشمیری بھائیوں کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑے گیں۔انہوں نے کہا کہ  جماعت اسلامی عید کے بعد کراچی سے چترال تک کشمیر کی آزادی کیلئے مہم چلائے گی۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس