Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

بھارت نے آئینی ترمیم کر کے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لیے جہاد کے سوا کوئی آپشن نہیں چھوڑا ۔فریداحمدپراچہ


لاہور 11اگست 2019 ء:نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ پاکستانی قوم مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی جرا توں کو سلام پیش کرتی ہے کہ جنہوں نے بھارتی کرفیو کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں سڑکوں پر نکل کر بھارتی آئینی ترمیم کو بھارت کے منہ پر مار دیاہے ۔انہوںنے کہاکہ بھارت نے آئینی ترمیم کر کے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لیے جہاد کے سوا کوئی آپشن نہیں چھوڑا ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت نے اقوام متحدہ کی قرار دادوں سے صریحاً انحراف کر کے عالمی جرم کیاہے ۔ انہوںنے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیاہے کہ بھارت پر پابندیاں عائد کی جائیں اور عالمی برادری بھارت کا بائیکاٹ کرے ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس