Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اللہ کی رضا کی خاطراپنی تمام نفسانی خواہشات اور انا کو قربان کرنا ہی اس عید کا اصل پیغام ہے۔محمد حسین محنتی


کراچی  11/ اگست 2019 جماعت اسلامی سندھ کے امیر وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ ایثار وقربانی کا جذبہ ہی سنت ابراہیمی ہے۔اپنی نفسانی خواہشات اور انا کو قربان کرکے اللہ کی رضا حاصل کرنا ہی اس کا اصل پیغام ہے۔حضرت ابراہیم نے جس طرح اپنے جگر گوشے حضرت اسماعیل کوقربان کیا تھااسی طرح ہمیں بھی اپنی جان مال اولاد کو اللہ کی راہ میں قربان کرنے کا جذبہ پیدا کرنا چاہئے۔عیدالاضحی پرجاری اپنے پیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ یہ عید ایسے موقع پر آرہی ہے جب کشمیر و فلسطین کے لوگ آگ وخون سے گذر رہے ہیں ان کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہئے خاص طورپر عیدنمازکے موقع پرکشمیر وفلسطین سمیت عالم اسلام کے لیے دعائیں کرنی چاہیں۔مسلم حکمرانوں کو بھی چاہئے کہ وہ اپنی حکومتوں کو بچانے کے لیے خاموش تماشائی بنے رہنے کی بجائے ان مظلوم مسلمانوں پرہونے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کرکے حقوق انسانی کے علمبرداروں وعالمی ضمیر کو جنجھوڑیں۔عید پر غریبوں یتیموں ومساکین کو ضروریادرکھیں اورقربانی کا گوشت ان تک پہنچائیں,ان کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کے ساتھ قربانی کا گوشت پہنچاکرمعاشرتی واجتماعی خیر کو فروغ دیں۔ صوبائی امیرنے حکومت پرزوردیا کہ وہ عید قرباں کے موقع پرصفائی وستھرائی کو یقینی بناکراپنی ذمہ داری پوری کرے،اسلام میں صفائی کو نصف ایمان قراردیا گیا ہے۔انہوں نے عوام الناس سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنی گلی محلے اور شہر کو صاف رکھنے کے لیے آلائشوں کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگاکرانتظامیہ کے ساتھ تعاون کرکے ایک ذمہ داری شہری کا ثبوت دیں۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس