Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

پوری پاکستان قوم عید کے موقع پر کشمیری مسلمان بھائیوں کیلئے خصوصی دعائوں کا اہتمام کرے۔ذکراللہ مجاہد


لاہور10/اگست 2019ء: امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ عیدقربان پر غربیوں اور مساکین کو اپنی خوشیوں میں شامل کیا جائے۔ اسلام کا تصور قربانی نہایت ہی پاکیزہ، اعلیٰ اور افضل ہے۔خلوص اور پاکیزہ نیت سے اللہ کی راہ میں دی گئی قربانی انسان کے دل میں غمگساری، ہمدردی، مخلوق پروری اور دکھی انسانیت کی خدمت کا جذبہ پیدا کرتی ہے۔قربانی کا بظاہر مقصد جانور ذبح کرنا ہے مگر اس کی اصل روح تقویٰ اور اخلاص کی آبیاری ہوتی ہے۔ ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ آپؐ سرکار نے سنت ابراہیمی یعنی قربانی کا جو تصور دیا وہ اخلاص اور تقوی پر زور دیتا ہے۔بدقسمتی سے آج ہمارے معاشرے میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے اور ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی دوڑ میں اخلاص وتقوی سے اپنا دامن خالی کر کے ریاکاری کو اپنا شعار بنانا رواج بن چکا ہے جو حقیقت میں قربانی کے اصل تصور کے برعکس تباہی کا سبب ہے۔ قربانی کی قبولیت کا انحصار ریاکاری پر نہیں بلکہ خالصیت پر ہوتا ہے اور جہاں اخلاص نہ ہو وہاں قبولیت بھی نہیں ہوتی۔انہوں نے کہا کہ بحیثیت مسلمان ہم ظاہری طور پر قربانی کا جو اہتمام کرتے ہیں، اگر ایثار و قربانی کا یہ سچّا جذبہ ہماری عملی زندگیوں کا بھی حصّہ بن جائے، تو ہمارے سارے دکھ درد اور معاشرتی مسائل دور ہوجائیں۔انہوں نے کہا کہ عیدقربان کی خوشیوں میں غریبوںاور سفید پوش افراد کو شامل کرنا ہی دراصل عید ہے۔ ایسانہیں ہونا چاہیے کہ امیر کے بچے تو عید منائیں اور غریب دیکھتے رہ جائیں۔ ہمیں اپنے ارد گرد نظر رکھنی چاہیے اور غربت میں پسے افراد کوڈھونڈ کر ان تک عید کا گوشت اور اشیا ء ضروریہ پہنچانی چاہئیں تاکہ ان کی سفید پوشی کا بھرم رہ جائے اور شرعی تقاضا بھی پورا ہوجائے۔ ذکر اللہ مجاہد نے پوری پاکستانی قوم سے اپیل کی کہ عید کے موقع پر مظلوم کشمیری بھائیوں کی آزادی کیلئے خصوصی دعاوں کا اہتمام کیا جائے اور اس عید پر مظلوم کشمیریوں کے درد کو محسوس کرتے ہوئے ہر محاذ پر ان کی آواز کو پوری دنیا تک پہنچایا جائے ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس