Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

حکومت مون سون کے موقع پر عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے موئثرحفاظتی اقدامات کرے ۔کاشف سعید شیخ


کراچی 10 اگست 2019 جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے کہا ہے حکومت مون سون کے موقع پرشہریوں کی جان ومال کی حفاظت کے لیے موئثرحفاظتی اقدامات کرکے اپنی ذمہ داری پوری کرے،حکومتی کارکردگی پرسپریم کورٹ کے ریمارکس "اگرسندھ حکومت نہیں چل سکتی تو چھوڑ دیں"حکمرانوں کے لیے لمحہ فکریہ ہیں۔انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ چندگھنٹوں کی بارش نے کے الیکٹرک سمیت ضلعی و صوبائی حکومتی دعوں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔گلی محلے خاص طورپرنشیبی علاقے تالاب وسمندر کامنظر پیش کررہے ہیں،بروقت نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے عوام دہرے عذاب سے دوچار ہیں،عیدقرباں پران کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔ بارش اللہ کی رحمت ہوتی ہے مگرحکومتی نااہلی وسستی اورعوام کی بے حسی کی وجہ سے یہ اللہ کی مخلوق کے لیے زحمت بن جاتی ہے۔گندے پانی کی نکاس والے نالوں کی مناسب صفائی نہ ہونے اوران پرقبضہ کی وجہ سے کئی علاقے ڈوب جاتے ہیں۔اس لئے حکومت بروقت انتظامات کرکے مزید نقصان سے بچائے۔عوام بھی ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے صفائی ستھرائی کے حوالے سے نہ صرف انتظامہ کے ساتھ بھرپور تعاون بلکہ خود بھی اس حوالے سے اپنی گلی محلے کا خاص خیال رکھیں۔صوبائی رہنما نے بارش کے دوران جانی ومالی نقصان پردلی دکھ وافسوس کا اظہار کیا ہے۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس