Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

بیت اللہ اور میدان منی میں ہر پاکستانی ملک کی سلامتی اور کشمیریوں کی کامیابی اور استقامت کے لیے دعاگو ہے۔لیاقت بلوچ


کشمیریوں کی کامیابی اور استقامت کے لیے دعاگو ہے۔اللہ تعالی دعائیں ضرور سنیں گے اور کشمیریوں کے دشمن غارت ہونگے۔ہندوستان کا ہدف صرف مقبوضہ کشمیر نہیں اب وہ پنے ناجائز اقدامات کے تحفظ کے لیے آزاد جموں و کشمیر پر قبضہ کے لیے واویلا کرے گا اور پاکستان کے خلاف کاروائی کریگا۔پوری قوم متحد ہو جائے۔وزیراعظم عمران خان جرأت کا مظاہرہ کریں۔جماعت اسلامی نے ہمیشہ کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد کا ساتھ دیا۔ ان خیالات اظہار انہوں نے مکہ مکرمہ میں حج کے موقع پر مختلف ممالک کے حجاج سے ملاقاتوں میں گفتگوکرتے ہوئے کیا۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ آزادی ،حق خودارادیت کشمیریوں کا حق ہے۔پاکستان کے دستور میں بھی کشمیر کی متنازع حیثیت کے حوالے سے دفعات موجودہیں۔ہندوستان تو کیا پاکستان بھی اپنے دستور سے یہ دفعہ ختم نہیں کر سکتا ۔نریندر مودی کے دبائو پر لوک سبھا کا فیصلہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے بدنیتی کی قانون سازی رسوائی کا ہی باعث بنے گی۔ہندوستان کے خطرناک عزائم کو عالمی استعماری قوتوں کی آشیرباد حاصل ہے،ہندوستان شاطر ہے اسے خطہ اور عالمی حالات میں بروقت پتہ کھیلنا آتا ہے۔پاکستان ہمیشہ امریکہ سے توقعات رکھتا ہے جبکہ امریکہ ہمیشہ دھوکہ دیتا ہے۔قومی قیادت اور اداروں کو ازسر نو صف بندی اور پیش قدمی کرنا ہوگی۔ جماعت اسلامی مظلوم کشمیریوں کی پشتی بان ہے کشمیری حق پر ہیں۔بزرگوں ،مرد وخواتین ،نوجوانوں ،طلبہ و طالبات کی قربانیاں رنگ لائیں گی۔ہم ہر حال میں ساتھ دیں گے پاکستان کا بچہ بچہ کٹ مرے گا۔ان شاء اللہ کشمیر آزاد ہوگا۔ہندوستان برباد ہوگا۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس