Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

بھارت اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیر یوں کو زیادہ عرصہ تک یرغمال نہیں رکھ سکتا۔دردانہ صدیقی


کراچی 9/ اگست 2019ء:ماعت اسلامی حلقہ خواتین پاکستان کی مرکزی جنرل سکریٹری دردانہ صدیقی نے کہا ہے کہ بھارت اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیر کے عوام کو زیادہ عرصہ تک یرغمال نہیں رکھ سکتا۔کشمیری عوام بھارت کے غاصبانہ تسلط کو کبھی قبول نہیں کریں گے۔ بھارت کشمیریوں کی نسل کشی اور قتل عام کر رہا ہے۔ نریندر مودی کے اقدامات بھارت کو بڑی تباہی کی طرف لے جائیں گے۔ ایسے موقع پر جب کہ کشمیری مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر پر عالمی امن کے ٹھیکیدار اور مسلم امہ خاموش ہے۔ جماعت اسلامی حلقہ خواتین کراچی کے تحت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت ،مظالم، کشمیریوں کو قتل کرنے والے قانون کے خلاف اور کشمیری عوام سے اظہار  یکجہتی  کے لیے منعقد د کیے جانے والے مظاہرے میں خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ پاکستانی عوام مشکل کی اس گھڑی میں کشمیری عوام کے ساتھ ہیں۔ پوری قوم بزرگ کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کی آواز پر لبیک کہتی ہے ہمارے دل اہل کشمیر کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور خون کے آخری قطرے تک ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں منعقدہ کشمیر ریلی کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے جماعت اسلامی کراچی کی ناظمہ اسماء سفیر، ذمہ داران، کارکنان اور کراچی شہر کی خواتین کو ریلی میں بھرپور شرکت کرنے پر مبارکباد دی۔ دردانہ صدیقی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنا اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ بھارت پوری ریاست میں کرفیو کا نفاذ اور روابط منقطع کرتے ہوئے کشمیریوں کے بڑے قتل عام کی تیاری کر رہا ہے۔ پوری کشمیری قیادت کو جیلوں میں نظر بند کردیا گیاہے۔ لیکن بھارت کے ان اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود ان شاء اللہ کشمیریوں کی لازوال قربانیاں رنگ لائیں گی اور پاکیزہ خون آزادی کی منزل حاصل کر کے رہے گا۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس