Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

ہندوستان نے جو زخم لگائے ہیں ان کے جواب دینے کا وقت آن پہنچا ہے۔جاوید قصوری


لاہور8/اگست 2019ء:امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ متحد ہو کر دشمن کو جواب دیا جائے ۔ ہمیں ذاتی اختلافات سے بالا تر ہو کر جرا ¿ت اوربہادری کا مظاہر کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو پوری دنیا کے سامنے پیش کرنا چاہیے ۔ ہندوستان نے آرٹیکل 370اور35اے کو ختم کرکے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی نفی اورعالمی قوانین کی دھجیاں اڑادی ہیں ۔ بھارتی ہا ئی کمیشن ملک بدر اورتجارت معطلی کے ساتھ ساتھ فضائی حدود کو بند اوربھارت کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات کومکمل طورپر ختم کیاجائے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز منصورہ میںذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی متعصبانہ پالیسیوں نے خطے میں ایٹمی جنگ کے حالات پیدا کردیئے ہیں۔ عالمی برادری نے اگر اب بھی نہتے کشمیریوں کے لیے آواز بلند نہ کی تو اس کے سنگین نتائج نکل سکتے ہیں ۔ بھارت نے پاکستان کی سلامتی پر وار کیا ہے ،اس کوبھرپور جواب دیاجانا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ہمیشہ سے یہ بات کہہ رہی ہے کہ بھارت پاکستان کا دوست نہیں بلکہ دشمن ملک ہے جس نے ہمیشہ پاکستان کے مفادات کوزچ کیا ہے ۔ ہندوستان کے ساتھ دوستی ،پیار، محبت اورامن کی بات کرنے والے آج کہیں نظر نہیں آتے ۔ بھارت نے کشمیریوں کی پیٹھ میں چھراگھونپا ہے۔ محمد جاوید قصوری نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کشمیر یوں کی پشتیبان ہے اورہم ہمیشہ کشمیرکی آزادی اورحق خودارادیت کی حمایت جاری رکھیں گے ۔ حکومت سفارتی خطوط بھجوائے اورپوری صلاحیت سے مسئلہ کشمیر کو دنیا کے سامنے اجاگر کیا جائے ۔ دوست ممالک کوفوری طورپراعتماد میں لے کر آگے کی حکمت عملی بنانی چاہیے تھی مگر بدقسمتی سے ناتجربہ کار ی کے باعث حکمرانوں نے قوم کو مایوس کیاہے ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس