Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

گوشہ عافیت نے بے سہارا لڑکی کو رشتہ ازدواج میں منسلک کر دیا۔تقریب میں حافظ نعیم الرحمن، زاہد عسکری اور دیگر نے شر کت کی


کراچی 7/اگست2019ء: جماعت اسلامی کے زیر انتظام چلنے والے فلاحی ادارے گوشہ عافیت میں برسوں قبل ایک ماہ کی لائی گئی بچی کی پرورش کر کے اب اس کی شادی حسن و خوبی کے ساتھ کردی گئی۔ نکاح کی پروقار تقریب ایک مقامی ہال میں انجام پائی، اس موقع پر جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن اور حلقہ خواتین کی ذمہ داران نے خصوصی شرکت کی، جبکہ مظفر احمد ہاشمی مرحوم کے صاحبزادے علی ہاشمی اور سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی کراچی زاہد عسکری بھی موجود تھے۔ جہاں آرا مظفر،طلعت نصر اللہ، طلعت ظہیر اور دیگر نے دعاؤں کے ساتھ بچی کو رخصت کیا۔ اس سے قبل بھی گوشۂ عافیت کے تحت کئی یتیم بچیوں کی شادیاں کی گئی ہیں۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ خدمت خلق کا کام جماعت اسلامی کا امتیاز ہے جس کا بڑا ثبوت آج کی یہ تقریب ہے۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس