Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

شہری آبادیوں پر کلسٹر ایمونیشن کے ذریعے حملہ آور ہو کر بھارت انسانیت سوز جنگی جرائم کا مرتکب ہورہاہے۔عمران رشید


فیصل آباد6/اگست 2019ء:جماعت اسلامی حلقہ پی پی 117کے امیر عمران رشیدنے کہا ہے کہ کنٹرول لائن کی شہری آبادیوں پر کلسٹر ایمونیشن کے ذریعے حملہ آور ہو کر بھارت انسانیت سوز جنگی جرائم کا مرتکب ہورہاہے۔ انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی کے حوالے سے عالمی اداروں میں بھارت کو بے نقاب کرنا ضروری ہے۔انہوںنے کہاکہ جنیواکنونشن کے تحت حالت جنگ میں بھی ایسے ہتھیاروں کا استعمال ممنوع ہے جبکہ بھارت حالت امن میں شہری آبادیوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنا رہاہے انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں ہر روز بھارت کے خلاف ریفرنڈم ہو رہاہے اور کشمیریوں کی بے مثال اور لازوال تحریک آزادی سے بھارت بوکھلا اٹھا ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارت اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق رائے شماری کے جمہوری راستے کو اختیار کرنے کی بجائے اوچھے ہتھکنڈوں میں اضافہ کر رہاہے، اب اس نے مقبوضہ کشمیر میں اپنے مزید 28 ہزار فوجی بھیجے ہیں۔ جماعت اسلام کے امیرنے خبردار کیا کہ اگر مودی نے کشمیر کی متنازع حیثیت تبدیل کرنے کی کوشش کی تو یہ عمل مودی کی متعصبانہ سیاست کے خاتمے کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس