Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

قوم بھارت کاظالمانہ فیصلہ رد کرتی ہے، کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ دردانہ صدیقی


کراچی 05اگست2019ء: جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی جنرل سیکرٹری درادنہ صدیقی نے بھارت کی جانب سے آرٹیکل 370 کالعدم کرکے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا مکروہ چہرہ ایک بار پھر دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا، دو روز میں گیارہ کشمیریوں کی شہادت لمحہ فکر ہے، اقوام متحدہ سخت اقدامات کرے اور قرار داد کی خلاف ورزی کا نوٹس لے کر بھارت کے خلاف کردار ادا کرے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جب بھارت تمام تر سازشوں کے باوجود ہر محاذ پر شکست کھا چکا تو بد حواس ہو کر اقوام متحدہ قرار داد، جنیوا کنونشن اور دیگر عالمی اصولوں کی خلاف ورزی پر اتر آیا ہے جب کہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی بھی منافقت ہے، دنیا کو خاموشی ختم کر نی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم بزرگ کشمیری حریت رہنما علی گیلانی کی آواز پر لبیک کہتی ہے، ہمارے دل اہل کشمیر کے ساتھ دھڑکتے ہیں، خون کے آخری قطرے تک ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ، او آئی سی اور دیگر بین الاقوامی فورمز نیند سے بیدار ہوکر اس سنگین صورتحال میں اپنا کردار ادا کریں۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس