Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

بھارت کا جنگی جنون بدترین دہشت گردی اور خطے میں امن پر حملہ ہے۔حافظ امان اللہ


فیصل آباد5/اگست2019ء: اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم حافظ امان اللہ نے کہا ہے کہ پاکستانی طلبہ کشمیریوںسے اظہاریکجہتی اوربھارت کی دہشت گردانہ کاروائیوںکی بھرپورمذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے بھارت کے جنگی جنون کو بدترین دہشت گردی اور خطے میں امن پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی ادارے خاموشی کی بجائے فوری طور پر بھارتی دہشت گردی اور شہریوں کونشانہ بنانے کیلئے کلسٹر ٹوائے بموں کے استعمال کا فوری نوٹس لیں‘پاکستانی نوجوان طلبہ کشمیر یوں کیساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چل رہے ہیں اور بھارت کی دہشت گردی کو پوری دنیا میں بے نقاب کیا جائیگا‘حافظ امان اللہ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے ایل اور سی پر بے گناہ پاکستانیوں کو نشانہ بنانے کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے او ر اس میں کوئی شک نہیں کہ بھارت کا جنگ جنون خطے میں امن کیلئے سب سے بڑ اخطر ہ بن چکا ہے کلسٹر ٹوائے بموں کے استعمال سے بھارت کااصل چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔کوئی بھی ہتھیار کشمیریوں کو ان کے حق خود ارادیت کی منزل سے نہیں روک سکتا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر ہر پاکستانی کے خون میں دوڑتا ہے، کشمیریوں کی اپنی جدوجہد آزادی انشاء اللہ ضرور کامیاب ہوگی۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس