Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اتحاد امت اور قوم کی تربیت کے حوالے سے جمعیت طلبہ عربیہ کا کردار قابل تحسین ہے۔محمد حسین محنتی


کراچی  05 اگست 2019 جماعت اسلامی سندھ کے امیر و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ملک میں نظام و قیادت کی تبدیلی کےلئے جدوجہد کر رہی ہے۔ قرآن و سنت کے نفاذ سے ہی ملک کی ترقی اور عوام کے تمام مسائل کا حل ہے۔ جمعیت طلبہ عربیہ کا اتحاد امت اور نسل کی تربیت کے حوالے سے کردار قابل تحسین ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت طلبہ عربیہ کے تحت جامعہ نعمان فیڈرل بی ایریا میں منعقدہ ذمہ داران کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان نسل امید پاکستان ہے، اس کو ہی پاکستان کی قیادت اور اس کے قیام کے حقیقی مقاصد کو تکمیل تک پہنچانا ہے۔ پاکستان جس مقصد کےلئے بنا تھا مفاد پرست حکمرانوں نے اسے فراموش کردیا ہے۔ جمعیت طلبہ عربیہ کی جانب سے قیادت کی تیاری اور تمام فرقہ واریت سے بالا تر ہو کر امت کے نوجوانوں کو آپس مین متحد رکھنے اور غلبہ اسلام کےلئے جدوجہد تکمیل پاکستان کی طرف اہم پیش رفت ہے۔ جمعیت طلبہ عربیہ تحریک اسلامی کا دست بازو ہے۔ ہماری جدوجہد کا مقصد فرسودہ نظام کا خاتمہ اور اسلام کے عادلانہ نظام کا نفاذ ہے اور اپنی دنیا و آخرت کی کامیابی کے ساتھ رب کی رضا حاصل کرنا ہے۔اس موقع پرکراچی کے منتظم کراچی اعجازالحق و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔
پرائیویٹ اسکولوں میں بجلی رعایتی نرخوں میں فراہم کی جائے

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس