Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے، بھارتی جبر سے ڈرنے والے نہیں۔دردانہ صدیقی


کراچی04اگست2019ء:جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی جنرل سیکرٹری دردانہ صدیقی نے بھارت کی جانب سے کلسٹر بموں کے استعمال کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بھارت کی شکست قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھارت تمام تر سازشوں کے باوجود ہر محاذ پر شکست کھا چکا تو حواس باختگی میں جنیوا کنونشن اور عالمی اصولوں کی خلاف ورزی پہ اتر آیا ہے۔ مگر کشمیر میں بھارتی مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی بھی منافقت ہے، دنیا کو اب چْپ کا روزہ توڑنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم بزرگ کشمیری حریت رہنما علی گیلانی کی آواز پر لبیک کہتی ہے، ہمارے دل اہل کشمیر کے ساتھ دھڑکتے ہیں، خون کے آخری قطرے تک ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ او آئی سی نیند سے بیدار ہوکر اس سنگین صورتحال میں اپنا کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ اگست قیام پاکستان کا مہینہ اور ذی الحجہ دعا کی قبولیت کا بہترین عشرہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پوری قوم تکمیل پاکستان ،کشمیریوں کی جدو جہد آزادی کی کامیابی ،بھارتی مظالم سے نجات ،پاکستان اور امت مسلمہ کے لئیے رب کے حضور گڑگڑا کر دعائیں مانگے۔ جماعت اسلامی دامے درمے سخنے قدمے کشمیریوں کی جدو جہد آزادی کے ساتھ کھڑی ہے اور ہمارا عزم ہے کہ  ان شااللہ وطن عزیز کے تحفظ کے لئیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔#

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس