Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

پی ٹی آئی حکومت عوام کے لئے ایک عذاب بن چکی ہے ۔عمران رشید


فیصل آباد2اگست 2019ء: جماعت اسلامی حلقہ پی پی 117کے امیرعمران رشید،نائب امیر محمدسلیم انصاری،جنرل سیکرٹری رانامحمداقرارنے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کو عوام دشمن فیصلہ قراردیتے ہوئے کہاہے کہ پی ٹی آئی حکومت عوام کے لئے ایک عذاب بن چکی ہے ۔ہرماہ پٹرولیم مصنوعات اوراشیاءخوردنوش میں اضافہ عوام کوزندہ درگورکرنے مترادف ہے،46روپے لیٹرپٹرول دینے کے نعرے لگاکراقتدارحاصل کرنے والی عمران خاںحکومت عوام کی دشمن بن چکی ہے،عمران رشیدنے کہاکہ عمران خاں نے تو پٹرول 46 روپے لٹر کرنا تھا، اب فی لٹر پر لوٹ کا مال کس کی جیب میں جا رہا ہے؟ آپ نے قوم کی روٹی، روزگار چھین لیا۔روٹی سستی کرنے کا کہہ کر پٹرول مہنگا کر دیا جاتا ہے، پٹرول مہنگا ہونے سے روٹی سستی نہیں بلکہ مہنگی ہو گی۔انہوں نے کہاکہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافنہ نہیں ہوا اس کے باوجود پاکستان میں قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا جو آئین کے آرٹیکل 9، 14 اور 15 کی خلاف ورزی ہے۔تحریک انصاف کی حکومت اپنی نااہلی کا بوجھ غریب عوام پر ڈال رہی ہے، عیدالاضحیٰ سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام پر ظلم اور بے حسی کی انتہا ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ ریاست مدینہ بنانے والوں نے آنے والے عیدالاضحی کے مقدس ایام کا بھی خیال نہیں کیا، اب مہنگائی کا طوفان آئے گا

 

شہرکے پوش علاقہ میں رش کی بڑی وجہ خودساختہ تجاوزات ہیں،جن کے خلاف کاروائی ناگزیرہے۔میاں اجمل حسین

فیصل آباد2 اگست 2019ء:جماعت اسلامی حلقہ پی پی115میاں اجمل حسین بدرایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری یوسف گل پراچہ نے کہا ہے کہ سلیمی چوک ستیانہ روڈ پر تجاوزات اورپارکنگ نے سٹرک کو اپنی لیپٹ میں لے رکھاہے ۔میونسپل کارپوریشن کے عملہ تہہ بازاری کی مہربانی اورپرائیویٹ پارکنگ کمپنی کی آشیرباد کے باعث 12فٹ تک دکانداروں نے گیس کے چولہے اوربرتن رکھ کرجبکہ دوسری جانب موٹرسائیکلیںکھڑی کرکے آمدورفت میں مشکلات کھڑی کر رکھی ہیں،رہنماںنے کہاکہ شہرکے پوش علاقہ میں رش کی بڑی وجہ خودساختہ تجاوزات ہیں۔جن کے خلاف کاروائی ناگزیرہے۔بارہادفعہ عوام کی جانب سے چیف آفیسرمیونسپل کارپوریشن کو تجاوزات بارے آگاہ کیاگیالیکن عملہ تہہ بازاری کے مال پانی کے چکر میں آج تک کاروائی نہیں کی جاسکی،جبکہ پرائیویٹ پارکنگ والوں نے سٹرک پر کاریںموٹرسائیکل کھڑی کرکے پارکنگ فیس وصول کرناشروع کررکھی ہے۔جماعت اسلامی کے رہنماں نے ڈی سی فیصل آبادسے سلیمی چوک کے اطراف تجاوزات سے پاک کرنے اورغیرقانونی پارکنگ ختم کرنے کامطالبہ کیاہے ۔

 

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس