Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

حیدرآباد اور کراچی ڈوب جانے کی اصل وجہ حکومتی بدانتظامی اور کرپشن ہے۔اسداللہ بھٹو


کراچی  02اگست 2019 جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر اسداللہ بھٹو ایڈوکیٹ نے بھٹو نے سیلاب سے متاثرہ علاقے خان محمد گوٹھ مدینہ کالونی کا دورہ کیا وہاں متاثرین سے ملاقاتیں اور جماعت اسلامی و الخدمت کی طرف سے ہرممکن کا یقین دلایا۔انہوں نے کارکناں کو ہدایت کی کہ مشکل کی اس گھڑی میں ان متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے واضح رہے کہ جماعت اسلامی کے کارکن کل سے ان علاقوں میں رلیف کے کام میں مصروف ہیں متاثریں میں کھانا تقسم کیا گیا۔اس موقع پر اسدللہ بھٹو نے کارکنان اورعلاقہ مکینوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ بارشوں نے سندھ حکومت اور میئر کراچی کے بلند بانگ دعووں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے، پیپلزپارٹی گذشتہ گیارہ سالوں سے سندھ پر حکومت کررہی ہے لیکن چند گھنٹوں کی بارش کے بعد سندھ کے سب سے بڑے شہر کراچی اور حیدرآباد مکمل طور پر ڈوب گئے، قاسم آباد، لطیف آباد اور کراچی کے متاثرہ علاقوں میں ابھی تک پانی کھڑا ہے جبکہ بڑے پیمانے پر مالی اورجانی نقصان اور حکومتی بے حسی اور بیڈگورننس کا شاہکار ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی اس مشکل کی گھڑی میں کراچی اور سندھ کے عوام کے ساتھ ہے، ہمارے میئر عبدالستار افغانی اور نعمت اللہ خان کی خدمت آج لوگوں کو یاد آرہی ہے جنہوں نے ہر مشکل کی گھڑی میں عوام کے درمیان رہ کر خدمت اور مشکلات کا ازالہ کیا، آج سندھ حکومت اور میئر کراچی کی سیاسی رسہ کشی نے کراچی کے عوام کو بدترین حالات سے دوچار کردیا ہے، شہر بھر میں کچرے کے ڈھیراور حالیہ بارشوں میں شہر کا بڑا حصہ ڈوب جانے کی وجہ حکومت کی بدانتظامی اور کرپشن ہے ، وزیر بلدیات صرف مخالفین کیخلاف بیان بازی اور پریس کانفرنسوں میں مصروف جبکہ سندھ کے دو بڑے شہر کراچی اور حیدرآباد ابھی تک بارش کی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں جبکہ کئی علاقوں میں لوگوں کے پاس کھانے پینے کی اشیاءبھی ختم ہوگئی ہیں۔انہوں نے جماعت اسلامی اور الخدمت کے کارکنان کو عوام کے درمیان رہنے، کھانے پینے کی اشیائ، خیموں اور دیگر ضروری اشیاءکی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کیں،انہوں نے مدینہ کالونی گلشن میں حالیہ بارش میں کرنٹ لگنے سے ہلاک ہونے والے نوجوان کے گھر جاکر لواحقین سے تعزیت اور مرحوم کی مغفرت کی دعا بھی کی۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس